سعودی شخص نے امن و سکون کی تلاش کے لئے 53 شادیاں کرلیں۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق 43 سالہ ابو عبد اللہ نامی شخص نے کئی شادیوں کی وجہ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کثیر شادیوں کی وجہ ایک ایسی عورت کی تلاش تھی جو انہیں خوش رکھ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام بیویوں کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کی اور ان کی پہلی شادی 20 سال کی عمر میں 6 سال بڑی خاتون سے ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب ان کی پہلی مرتبہ شادی ہوئی اس وقت انہوں نے ایک سے زائد شادیوں کا فیصلہ نہیں کیا تھا کیونکہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ مطمئن تھے لیکن 23 سال کی عمر میں کچھ مسائل کی وجہ سے دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔
سعودی شخص نے بتایا کہ دوسری شادی کے بعد بیویوں کے درمیان مسائل اور کشیدگی کے باعث پھر سے شادیوں کا سوچا اور اس طرح انہوں نے 43 سال میں 53 شادیاں کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی سب سے کم عرصے تک چلنے والی شادی کا دورانیہ ایک رات کا تھا، زیادہ تر شادیاں سعودی خواتین سے کیں جبکہ غیر ملکی دوروں کے دوران غیر ملکی خواتین سے بھی شادیاں کیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اب مزید شادی کا ارادہ نہیں رکھتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
