اس خبر میں آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ستمبر میں پیدا ہونے والوں کے بارے میں اُن کے ستارے کون سے اہم راز بتاتے ہیں۔
ستمبر سال کا نواں مہینہ ہے، ستمبر میں 23 تاریخ تک پیدا ہونے والے افراد کا ستارہ برج سمبلا اور اس کے بعد پیدا ہونے والوں کا ستارہ برج میزان ہوتا ہے۔
اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگوں کی ایک خاص بات یہ ہوتی ہے کہ وہ کافی مختلف مزاج رکھتے ہیں۔
تو آئیے ہم اُن کی مختلف خصوصیات آپکو بتاتے ہیں۔
دولت ہو یا شہرت ان کے قدم چومتی ہے:
اس مہینے بہت سی مشہور شخصیات پیدا ہوئی ہیں اس لئے ماہر نجوم کا کہنا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں پیدا ہونے والے افراد میں قسمت کے دھنی ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں، نہ صرف دولت بلکہ شہرت اور کامیابی بھی ان کے قدم چومتی ہے۔
الرجیز سے متاثر رہتے ہیں:
ستمبر میں خزاں کا موسم رہتا ہے اس لئے اس ماہ پیدا ہونے والے افراد میں مختلف الرجیز پائی جاسکتی ہیں، انہیں دودھ، انڈے اور مونگ پھلی سے بھی الرجی ہوسکتی ہے۔
لمبی عمر ہوتی ہے:
ایک ریسرچ کے مطابق ستمبر میں پیدا ہونے والے افراد اکثر 100 سال سے زیادہ عمر پاتے ہیں۔
طبی ماہرین نے بتایا کہ مختلف الرجیز اور خنک موسم سے لڑتے رہنے کی وجہ سے ان لوگوں کی قوت مدافعت اچھی ہوجاتی ہے اور یہ لمبی عمر پاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
