Advertisement

ذہنی آزمائش؛ کیا آپ تصویر میں چھپا سانپ تلاش کرسکتے ہیں؟

آپ کی تیز نگاہی کا امتحان لینے کے لیے ہم آپ کے لیے ایک اور تصویر سامنے لے کر آئے ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والا یہ آپٹیکل الیوژن اس بار آپ کو خوب پریشان کرے گا، آپ نے اس تصویر میں بس ایک سانپ کو تلاش کرنا ہے جو پتوں میں ایسے چھپ گیا ہے کہ اسے ڈھونڈنا آسان نہیں رہا۔

تو چیلنج یہ ہے کہ آپ نے اس تصویر میں چھپے سانپ کو 30 سیکنڈ کے اندر تلاش کرنا ہے، یعنی آدھے منٹ میں۔

یہ بصری وہم کا ایک ایسا چیلنج ہے جس نے اکثر انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کیا، لیکن کچھ لوگوں نے وقت کے اندر اسے تلاش کر کے اپنی تیز نگاہوں کی داد پائی۔

اگر آپ فوکس ہو کر کام کرتے ہیں تو یقیناً آپ تیس سیکنڈوں میں چھپے ہوئے سانپ کو تلاش کر لیں گے، لیکن اگر آپ کا چیزوں پر فوکس کمزور ہے تو بلا شبہ آپ کو اسے تلاش کرنے میں بہت دشواری ہوگی۔

Advertisement

تو دکھائیے مشاہدے کی مہارت، اور تیز نظریں دوڑائیں اس تصویر پر، جس میں کہیں پر تو چھپا ہوا ہے ایک سانپ، جو اس تاک میں ہے کہ خاموشی سے طوطے کا شکار کر کے پیٹ پوجا کر لی جائے۔

آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ صرف ایک فی صد لوگ ہی مقررہ وقت میں اس تصویر میں سانپ ڈھونڈنے میں کامیاب رہے ہیں۔

تو کیا آپ نے اسے ڈھونڈ لیا؟ اگر نہیں تو نیچے دی گئی تصویر دیکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version