
روزانہ کی بنیاد پر سفر کے دوران آپ نے ٹریفک سگنل کی لائٹس کو تو دیکھا ہو گا جو سرخ، پیلے اور سبز رنگ کی ہوتی ہیں۔
لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ٹریفک سگنل کی روشنیوں کے لیے سرخ، پیلے اور سبز رنگوں کا انتخاب کیوں کیا گیا؟
دراصل گاڑیوں سے پہلے اس طرح کے سگنل کا نظام ٹرینوں کے لیے اپنایا گیا تھا۔
19 ویں صدی میں ٹرین کمپنیوں کی جانب سے سرخ رنگ کو رکنے، سفید رنگ کو چلنے جبکہ سبز کو احتیاط یا یوں کہہ لیں کہ موجودہ پیلے رنگ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔
مگر بعد میں سبز رنگ نے سفید کی جگہ لی جبکہ سبز کی جگہ پیلے رنگ کا استعمال کیا جانے لگا۔
اس تبدیلی کی وجہ یہ تھی کہ ٹرین ڈرائیورز کو سفید رنگ کے باعث مشکلات کا سامنا ہوتا تھا کیونکہ رات کو ستاروں کی روشنی کا دھوکا ہوتا تھا تو رنگوں کی ترتیب بدلنے کا فیصلہ ہوا۔
بعدازاں 1925 میں یہ سسٹم سڑکوں کا حصہ بنا جس کی ابتدا نیویارک سے ہوئی اور پھر آہستہ آہستہ دنیا بھر میں ٹریفک سگنلز نصب ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News