ڈین مینسینا بینائی کھونے کے ایک عجیب مرض کے شکار ہیں لیکن اسکیٹنگ کی دنیا میں وہ غیرمعمولی کھلاڑی تصور کئے جاتے ہیں۔ ان کی ویڈیو لاکھوں ناظرین نے دیکھی اور پسند کی ہے۔
ڈٰین مینسینا نے بتایا کہ پوری زندگی میری بینائی دھیرے دھیرے ختم ہوتی رہی۔ پھر 20 سال کے عشرے میں معلوم ہوا کہ مجھے اعصابی تنزلی کا مرض ’ریٹائنس پگمینٹوسا‘ لاحق ہوا جس نے روزمرہ زندگی مشکل بنادی۔ اس کے بعد میں کار اور سائیکل چلانے کے قابل نہ رہا۔
انہوں نے کہا کہ پھر یہ ہوا کہ میری بصارت اتنی کمزور ہوگئی کہ میں اپنے گھر سے باہر بھی نہیں نکل سکتا تھا لیکن 35 سال کی اس عمر میں، میں ہمت نہیں ہارنا چاہتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اچانک مجھے ایک مشکل کھیل کا خیال آیا جو اسکیٹنگ تھا کیونکہ میں 13 سال کی عمر میں اسکیٹنگ کا شوق پورا کرتا رہا تھا۔
اس کےبعد انہوں نے سمت کےتعین اور کرتب کی دوبارہ تربیت لی اور ہاتھ میں ایک سفید چھڑی تھام لی جو انہیں رکاوٹوں سے آشنا کراتی ہے۔
اس کے بعد ڈین مینسینا نے باقاعدہ اسکیٹنگ شروع کردی اور اس پر ہرروز مہارت حاصل کرتے رہے۔
اب یوٹیوب، انسٹاگرام اور فیس بک پر ان کی ویڈیوز موجود ہیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
پھر دیگر اسکیٹر نے بھی ان کی مدد کی اور یوں وہ اپنے کھیل میں آگے بڑھتے رہے۔ یہاں تک کہ وہ ثابت کرچکےہیں کہ جنون کے سامنے نابینا پن کوئی بڑی رکاوٹ نہیں ہوتی۔
انہوں نے نابینا کھلاڑیوں کے لیے ایک پارک بنانے کا ارادہ کیا ہے اور اس کے لیے 40 ہزار ڈالر کی رقم بھی جمع کرچکے ہیں۔ اس پارک میں اسکیٹنگ کی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
