Advertisement
Advertisement
Advertisement

300 کلو کیلوریز دینے والا انوکھا ڈرون

Now Reading:

300 کلو کیلوریز دینے والا انوکھا ڈرون

جدید ٹیکنالوجی کے باعث غذا اور دوا لے جانے والے بہت سے ڈرون بنائے جاچکے ہیں، لیکن وہ خاصے مہنگے اور وزنی ہوتے ہیں۔

تاہم اب سوئزرلینڈ کے ای پی ایف ایل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ایک ہلکا پھلکا ڈرون بنایا گیا ہے جس کے بازو پکے ہوئے چاول خشک کرکے بنائے گئے ہیں۔

یہ ڈرون فوری طور پر بھوک سے نڈھال شخص کی غذائی ضرورت پوری کرسکتا ہے۔

اسے سمندر میں پھنسے یا پہاڑ میں گھرے شخص کے لیے تیار کرکے بھیجا جاسکتا ہے تاکہ مدد سے قبل وہ زندہ رہ سکے۔

Advertisement

تجرباتی طور پر ڈرون میں جو کیک استعمال کیا گیا وہ ایک وقت کے کھانے کے برابر ہے جو غذائی قلت سے مرنے والے کو کچھ سہارا دے سکتا ہے۔

طریقہ کچھ یہ ہے کہ چاولوں کو خشک کرکے اسے لیزر سے کاٹ کر بازو کی شکل میں ڈھالا گیا ہے اور قابلِ خورد چپکنے والے مادے سے جوڑا گیا تاہم خراب ہونے سے بچانے کےلیے اس پر پلاسٹک لگایا گیا جسے آسانی سے اتارا جاسکتا ہے۔

کھائے جانے والے ڈرون کا پہلا نمونہ کل 27 انچ ہے جس کا نصف حصہ کھانے کے قابل ہے یہ ڈرون دس میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے پرواز کرسکتاہے، اس کے علاوہ یہ 80 گرام تک وزن بھی لے جاسکتا ہے جس میں پانی بھی رکھا جاسکتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ایک جہاز کھا کر 300 کلوکیلوریز حاصل کی جاسکتی ہیں جو کسی مرتے شخص کی جان بچانے کےلیے کافی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر