20ویں سالگرہ پر والد نے بیٹی کو دنیا کا منفرد تحفہ دے دیا،ویڈیو دیکھ کر صارفین حیران

باپ اور بیٹی کا رشتہ اتنا پاکیزہ ہے کہ اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
اس بات سے بھی سب واقف ہے کہ بیٹیاں اپنے والد کے زیادہ قریب ہوتی ہیں۔
ایسی ہی باپ اور بیٹی کی محبت سے بھرپور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹی کی 20 ویں سالگرہ کےموقع پر والد نے اپنی بیٹی کی پیدائش سے لیکر 20 سال ہونے تک کے ہر ایک دن کی تصاویر کو ملا کر ویڈیو بنا دی۔
والد کے جانب سے اس منفرد تحفہ کو دیکھ کر جہاں بیٹی خوش ہونے کے ساتھ ساتھ حیران ہوئی وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل بھی ایک والد اوربیٹی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک بچی کو اپنے والد کا میک اپ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
تاہم اس ویڈیو میں بچی اپنی والدہ سے کہہ رہی ہے میں والد صاحب کا میک اپ کر رہی ہوں۔
واضح رہے کہ سیاہ ٹاپ اور گلابی ٹائٹس میں ملبوس چھوٹی بچی کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو بھی صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

