Advertisement

دو تیز رفتار بسیں خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئیں؟ دل دہلادینے والی ویڈیو دیکھیں

عام طور پر سڑکوں پر تیز رفتاری کے باعث ہونے والے حادثات سے انسانی جان و مال کا شدید نقصان ہوتا ہے اس کے باوجود ڈرائیو حضرات اپنے ساتھ ساتھ مسافروں کی زندگی بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں۔

چند روپوں کی لالچ میں یہ ڈارئیور اپنے آگے چلنے والی بس کو پیچھے کرنے کیلئے کسی بھی خطرے کو خاطر مں نہیں لاتے چاہے وہ پہاڑی علاقہ ہی کیوں نہ ہو۔

ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پہاڑی علاقے کی سڑک سے گزرنے والی دو مسافروں سے بھری تیز رفتار بسوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ایک ایسے پہاڑی علاقے کی ہے جس کی سڑک دو رویہ ہے لیکن ان بسوں کے ڈارئیور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے کسی بھی قانون کا خیال نہیں کررہے۔

اس سڑک پر بار بار موڑ آرہے ہیں لیکن ڈرائیوروں کو اس بات کی ذرا پرواہ نہیں کہ کوئی بھی گاڑی اچانک سامنے سے آسکتی ہے اور نتیجے میں بہت بڑا حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔

Advertisement

مسافروں کی زندگیوں کو داؤ پر لگانے والی اس طرح کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر ایک عام سی بات بنتی جا رہی ہے، مذکورہ ویڈیو کو انسٹاگرام پر ایک صارف نے اپ لوڈ کیا ہے۔

ویڈیو پر کمنٹس میں صارفین نے ڈرائیوروں کی اس حرکت پر شدید تنقید کی اور متعلقہ حکام سے ایسے واقعات پر سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version