ہمارے ہاں یہ تاثر عام ہے کہ ایک بیٹا ہی آپ کی نسل کو چلانے کا ذمہ دار ہوتا ہے اور جن کا کوئی بیٹا نہیں ہوتا ان کو معاشرہ بدقسمت تصور کرتا ہے۔
کسی گھر میں بیٹی پیدا ہونے پر عورت کے سر پر طلاق یا پھر شوہر کی دوسری شادی کی تلوار لٹکنا شروع ہو جاتی ہے، وہ اپنے آپ کو اپنے ہی گھر میں غیر محفوظ سمجھنے لگتی ہے، ڈپریشن اس کا ایک منفی پہلو بن کر سامنے آتا ہے۔

لیکن آج ہم آپکو ایسے ڈاکٹر کے بارے میں بتائیں گے جو بیٹی کی پیدائش پر فیس نہیں لیتا اور مفت میں علاج بھی کرتا ہے۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر گنیش راکھ کو بیٹی کی بہت خواہش تھی مگر جب ان کی بیوی کی ڈیلیوری ہونے والی تھی تو یہ مالی مسائل کا شکار تھے۔
ان کی بیوی کی حالت اچانک بگڑ گئی تھی اور ڈاکٹر نے اپنی فیس کے ساتھ آپریشن کی فیس جمع کروانے کے لئے کہا، ان کو پیسے بھرنے میں تھوڑی دیر ہوگئی اور ان کی بچی ماں کے پیٹ میں ہی مرگئی۔
جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ جب کوئی حاملہ خاتون ان کے پاس آئے گی اور وہ بیٹی کو جنم دے گی تو اس سے کوئی پیسہ نہیں لیں گے۔

یہی وجہ ہے کہ 33 سالہ ڈاکٹر گنیش گزشتہ 5 سالوں سے اب تک 432 سے زائد بیٹیوں کی پیدائش فری میں کروا چکے ہیں اور پیدائش کے بعد یہ خود بھی والدین کو مٹھائی کھلاتے ہیں۔

ڈاکٹر گنیش کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی بیٹی کی خوشی منانے کا موقع تو نہ ملا لیکن میں دوسروں کی بیٹیوں کی خوشیوں کو منانے میں ان کی مدد ضررو کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
