آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کتے اور بلی کے درمیان لڑائی ہونے کی کیا وجہ ہے۔
امریکی سائنسدانوں کے مطابق ان کے درمیان خاندانی دشمنی کی جڑیں تاریخی طور پر بہت گہری ہیں۔
جی ہاں، سائنسدانوں کو کچھ ایسے فوسلز ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ 1 کروڑ 80 لاکھ سال قبل کتے اور بلی کے درمیان جنگ چلتی رہی جو اس قدر شدید تھی کہ اس میں کتوں کی 40 قسمیں بھی معدوم ہوئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلیوں کی موجودہ شکل سے مماثل جانوروں نے امریکی براعظم میں ان جانوروں کو بری طرح متاثر کیا تھا جن کے ڈھانچے موجودہ شکل کے کتوں سے بہت حد تک ملتے جلتے ہیں۔
جبکہ اُس وقت کتے بھی بڑی تعداد میں شمالی امریکا میں موجود تھے جن کے ساتھ بلیوں کی خصوصی چپقلش رہی۔
جانوروں کی ملنے والی باقیات سے سائنسدانوں پر یہ بات منکشف ہوئی ہے کہ کتوں کی بعض اقسام موسمیاتی تبدیلیوں سے بھی معدوم ہوئیں جبکہ بلیاں موسم کے مقابلے میں ان سے زیادہ سخت جان ثابت ہوئیں۔
دونوں کے درمیان جنگیں “خوراک” کے حصول کے معاملے پر ہوتی رہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 2 کروڑ سال قبل شمالی امریکہ میں کتوں کی 30 سے زائد اقسام رہتی تھیں جبکہ اس وقت بلیاں ایشیا اور الاسکا کے درمیانی علاقوں میں موجود رہیں۔
تاہم قدیم بلیوں کی چند اقسام شمالی امریکا میں بھی تھیں جو شکار کو پکڑنے میں کتوں سے زیادہ طاق تھیں جبکہ کتے بھی گوشت خور تھے اور دونوں کے شکار ملتے جلتے تھے۔
پھر ایک موقع پر بلیوں نے کتوں کو اپنے شکار کے لیے خطرہ سمجھتے ہوئے ان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔
ایک خیال یہ بھی ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس وقت کی جنگلی بلیوں میں موجودہ چیتے اور شیر جیسے جانور بھی شامل تھے جنہوں نے کتوں پر بے پناہ حملے کیے اور ان کے نتیجے میں ان کی 40 قسمیں معدوم ہو گئیں اور صرف 9 قسم کے کتے رہ گئے۔
واضح رہے کہ ماہرین کتوں اور بلیوں کے درمیان کشمکش کو اسی دور سے جوڑتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News