Advertisement

چہرہ نہیں قابلیت دکھائیں؛ انٹرویو لینے کا انوکھا طریقہ!

ظاہری شکل و ہیئت کی بجائے خالص قابلیت کو اہمیت دینے کے لیے چینی کمپنی نے ایک انوکھا تجربہ کیا جس میں نوکری کے امیدوار خواتین و حضرات نے ماسک پہن کر انٹرویو دیا جبکہ انٹرویو کرنے والے افسر نے بھی ماسک پہن کر شرکت کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اسے بہت سراہا گیا ہے کیونکہ اس سے ظاہری خدوخال کی بجائے کسی شخص کی حقیقی قابلیت کھوجنے میں مدد مل سکتی ہے۔ تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ کام کمپنی نے اپنی مشہوری کے لیے کیا ہے۔

تین فروری کی یہ ویڈیو سب سے پہلے چینی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جبکہ کمپنی نے بتایا کہ وہ اپنے ادارے میں شکل و صورت کی بنا پر امتیاز کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے۔ اس ویڈیو میں بہت سے خواتین و حضرات کو ماسک پہنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کمپنی کا مالک یا مجاز افسر بھی اپنا چہرہ نہیں دکھارہا۔

 ویڈیو زینگ نامی خاتون نے بنائی ہے جو انٹرویو کے دوران موجود تھیں۔

Advertisement

ان کے مطابق اگرچہ یہ منظر کچھ عجیب سا ضرور ہے لیکن اس سے سماجی فوبیا کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

لوگوں کو پہلے ہی سادہ ماسک دیئے گئے تھے اور ان پر نقش و نگار بنانے کی اجازت دی گئی تھی۔

اس کمپنی کا نام ’چینگ ڈو آنٹ لاجسٹکس‘ بتایا جارہا ہے جس نے ششماہی میلہ ملازمت میں اپنے لیے میڈیا آپریٹر، لائیواسٹریم براڈ کاسٹر اور ڈیٹا اینالسٹ کی پوزیشن کے لیے انٹرویو کئے تھے۔

چہرہ چھپانے کا مقصد یہ بھی تھا کہ ملازم کسی قسم کا دباؤ محسوس نہ کریں۔

تاہم اس پر لوگوں نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version