آج ہم آپکو برگر کھانے کا ایسا زبردست طریقہ بتائیں گے جس سے اس کے اندر کا سامان باہر نہیں گرے گا۔
موجودہ دور میں نوجوان برگر کھانے کے بہت شوقین نظر آتے ہیں اور ان کی خواہشات کے مطابق کمپنیاں الگ الگ طرح کے برگرز بھی پیش کرتی ہیں۔
دیکھا جائے تو آج کی تاریخ میں اتنے برگرز موجود ہیں کہ کھانے سے پہلے انسان کو سوچنے کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ اس سے پہلے صرف ایک سادہ سا عام سا بن کباب ہی دستیاب ہوتا تھا جو ہر کوئی مزے لے لے کر کھاتا تھا۔
لیکن ایک مشکل جو اکثر برگر کے شوقین افراد کو پیش آتی ہے وہ یہ کہ ان کے برگر کے اندر موجود چیزیں کھانے کے دوران گر جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برگر کھائیں وزن گھٹائیں
تو آج ہم آپ کی یہ مشکل بھی آسان کردیں گے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ برگر کے اندر موجود چیزیں نہ گریں تو برگر کو اُلٹا کر کے کھائیں۔
جی ہاں، ایسا کرنے سے برگر کی فلنگ بالکل نہیں گرے گی۔
اس کے علاوہ بھی کچھ طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ بغیر اندر کی چیزیں گرے برگر کھا سکتے ہیں۔
مثلاً اچھی طرح سے کاغذ یا ٹشو میں ریپ کر کے برگر کھائیں، چھوٹے چھوٹے بائٹ لیں یا اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، اس سے برگر کی فلنگ نہیں گرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا مہنگا ترین برگر تیار
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News