صدی پرانی چاکلیٹ کی حیران کُن نیلامی
چاکلیٹوں کا 121 سال پرانا محفوظ شدہ ٹِن کا ڈِبہ نیلامی میں فروخت ہونے جارہا ہے۔
یہ ڈِبہ کیڈبری کمپنی نے 1902 میں کنگ ایڈورڈ VII اور ملکہ الیگزینڈرا کی تاجپوشی کا جشن منانے کے لیے تیار کیا تھا۔
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/07/2509967-skynewschocolatescoronation_-1689190775-696-640x480.jpg)
اس ڈبے کو 1902 میں ایک اسکول میں 9 سالہ میری این بلیک مور نامی طالبہ کو دیا گیا تھا لیکن اس نے چاکلیٹس کھانے کے بجائے یادگار کے طور پر رکھنے کا فیصلہ کیا اور یہ اس کے خاندان میں نسل در نسل منتقل ہوتی رہیں اور بالآخر میری این کی72 سالہ پوتی جین تھامسن ڈربی میں ہینسن نیلام گھر میں اس ڈبے کو لے آئیں۔
ہینسن نیلام گھر سے تعلق رکھنے والی موروین فیئرلی کا کہنا ہے کہ اُس زمانے میں یہ ایک دعوت کی طرح تھا، بچوں کو کبھی چاکلیٹ نہیں ملتی تھی۔ ظاہر ہے کہ اس زمانے میں یہ اس چھوٹی بچی کے لیے اتنا خاص تحفہ تھا کہ اس نے سوچا کہ وہ اسے اٹھا کر رکھے۔
مسز فیئرلی نے کہا کہ توقع ہے کہ قیمت 100 یورو سے 150 یورو ہوگی لیکن قیمت اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے کیونکہ بعض اوقات آپ کو کچھ بولی لگانے والے ایسے لوگ مل جاتے ہیں جو محض تاریخی پس منظر کی وجہ سےکسی شے کی قیمت کئی گنا بڑھا دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
