Advertisement
Advertisement
Advertisement

پالتو بلی نے اپنے وسیع قد و قامت سے سب کو حیران کردیا

Now Reading:

پالتو بلی نے اپنے وسیع قد و قامت سے سب کو حیران کردیا

سوشل میڈیا پر ایک بلی اپنے سائز کی وجہ سے سب کو حیرت میں ڈال رہی ہے۔

یہ بلی روسی شہری خاتون یولینا منینیا کی پالتو بلی ہے جو روس کے بیلگوروڈ علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یولینا نے انسٹاگرام پر اپنی بلی کی تصاویر شیئر کی جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بلی انکی چھوٹی بیٹی انیچکا کے سائز کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیفیر نامی بلی Maine Coon نسل کی ہے جو بلیوں کی بڑی نسلوں میں سے ایک نسل ہے۔

خاتون نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے پالتو جانور بہت لوگوں سے بہتر ہوتے ہیں۔ وہ ہماری محبت اور گہری نگہداشت کے مستحق ہیں۔

Advertisement

انسٹاگرام پر صارفین نے بلی کی تصاویر اور ویڈیوز پر تبصرے بھی کیے۔ ایک کا کہنا تھا کہ یہ بلی 4 سال کی یوکرینی لڑکی سے بھی زیادہ کھاتی ہے جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ یہ بلی مجھے بہت اچھی لگ رہی ہے۔

واضح رہے کہ Maine Coons پالتو بلیاں ہیں جو امریکی ریاست Maine سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہ اپنے سائز کے لئے مشہور ہیں اور شمالی امریکہ میں قدیم ترین قدرتی نسلوں میں سے ایک ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر