آملیٹ بنانے کی عجیب و غریب ترکیب کی ویڈیو وائرل

آملیٹ بنانے کی عجیب و غریب ترکیب کی ویڈیو وائرل
آملیٹ جو کہ دنیا بھر میں ناشتے میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے لیکن کھانے کے حوالے سے عجیب و غریب تجربات سوشل میڈیا صارفین کے منفی تاثرات کا باعث بنتے ہیں۔
حال ہی میں بھارت کے شہر بہار سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں آملیٹ بنانے کے لئے عجیب و غریب ترکیب کا استعمال کیا جارہا ہے۔
Move on Gujarat, now Bihar has truly arrived on the scene pic.twitter.com/TQuSXSdrwh
Advertisement— Zee (@MhaskarChief) October 6, 2023
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکاندار نے پان مصالحہ کے پیکٹ کھولے اور انہیں انڈوں کے مرکب میں شامل کیا جس کے بعد انڈوں کو اچھی طریقے سے ہلایا گیا اور ایک گرم پین پر ڈال دیا گیا۔
بعدازاں اس مرکب پر ڈبل روٹی کے دو سلائس رکھ کر اسے اچھی طرح پکایا گیا اور اسے پلیٹ میں نکالنے پے بعد اس پر ہری چٹنی، کیچپ اور کچھ سبزیوں کے ساتھ مکمل کر کے اسے کھانے کے لئے پیش کیا گیا۔
اس ویڈیو نے منفی طور پر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے جسے ایکس (ٹوئٹر) پر مہاسکرشیف نامی صارف نے شیئر کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/10/103419/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/10/103419/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

