’سب سے بڑا پپلیئنگ کارڈ اسٹرکچر‘ 15 سالہ لڑکے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک 15 سالہ لڑکے نے سب سے بڑا پپلیئنگ کارڈ اسٹرکچر‘ بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 15 سالہ، ارنوو ڈاگا نے اپنے آبائی شہر کلکتہ کی چار مشہور عمارتیں بنانے کے لیے تاش کے پتوں کا استعمال کیا جسے مکمل کرنے کے لئے پورے 41 دن کا وقت لگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تاش کے پتوں سے بنائی گئیں چار عمارتوں میں رائٹرز بلڈنگ، شہید مینار، سالٹ لیک اسٹیڈیم، اور سینٹ پال کیتھیڈرل شامل ہیں۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ان عمارتوں کو مکمل کرنے کے لئے ارنوو نے 143,000 پلے کارڈز استعمال کئے ہیں جس میں کسی قسم کی ٹیپ یا چپکانے والے مواد کا کوئی استعمال موجود نہیں ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، ارنوو نے برائن برگ کا سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے پلے کارڈ کا استعمال کر کے مکاؤ کے تین ہوٹل تیار کئے تھے جس میں سے ایک 34 فٹ اور 1 انچ لمبا جبکہ دوسرا 9 فٹ اور 5 انچ لمبا اور تیسرا ہوٹل 11 فٹ اور 7 انچ چوڑا تھا۔
اپنے پراجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، 15 سالہ نوجوان نے کہا کہ تعمیر شروع کرنے سے پہلے، اس نے چاروں جگہوں کا دورہ کیا تاکہ ان کے فن تعمیر کا مطالعہ کیا جا سکے اور ان کو قریب سے دیکھا جا سکے۔
نوجوان نے بتایا کہ اس کا 41 دن کا عمل اس وقت سست ہوگیا تھا جب شہید مینار مسلسل گر رہا تھا اور یہ مایوس کن تھا لیکن اس کے لیے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں تھا۔
15 سالہ نوجوان نے 41 دنوں کے دوران اپنے اسکول کے کام اور ریکارڈ کی کوششوں کو متوازن کرنے کے لیے کافی جدوجہد کی اور کہا کہ یہ دونوں کام ایک ساتھ کرنا بہت مشکل تھا لیکن اس نے پہلے سے ہی تمام مشکلات پر قابو پانے کا عزم کر رکھا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
