Advertisement

گاڑیوں کی پچھلی کھڑکیاں مکمل طور پر نیچے کیوں نہیں ہوتیں؟ وجہ جانیے

گاڑیوں کی پچھلی کھڑکیاں مکمل طور پر نیچے کیوں نہیں ہوتیں؟ وجہ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ گاڑیوں کی پچھلی کھڑکیاں مکمل طور پر نیچے کیوں نہیں ہوتیں۔

اگر آپ نے گاڑی میں پیچھے موجود نشستوں یا بیک سیٹ پر سفر کرتے ہوئے کھڑکی کو مکمل طور پر نیچے کرنے کی کوشش کی ہو تو شاید غور کیا ہو کہ شیشے کا کچھ حصہ ہمیشہ اوپر رہتا ہے۔

اس کی وجہ کافی دلچسپ ہے۔

بیشتر گاڑیوں میں پیچھے کے شیشے مکمل طور پر نیچے نہ ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ان کے دروازوں میں اتنی گنجائش ہی نہیں ہوتی۔

ہر گاڑی کے دروازے کے درمیان ایک خلا ہوتا ہے جس میں کھڑکیوں کے شیشے غائب ہوتے ہیں۔

Advertisement

یہ خلا گاڑی کے اگلے دروازوں میں کافی بڑا ہوتا ہے۔

مگر پیچھے کے دروازوں کا حجم اگلے دروازوں سے کم ہوتا ہے تو ان کے اندر موجود خلا بھی کچھ مختصر ہوتا ہے۔

زیادہ تر گاڑیوں میں اس وجہ سے پیچھے کی نشستوں کی کھڑکیاں مکمل طور پر دروازے میں غائب نہیں ہوتیں۔

البتہ بڑی گاڑیوں میں پیچھے کے دروازے بھی بڑے ہوتے ہیں تو ان میں کھڑکیاں بھی مکمل طور پر غائب ہو جاتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/11/564152/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/11/564152/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version