Advertisement

ٹوکیو میں منفی سوچ کے حامل اور مایوس افراد کے لیے دنیا کا پہلا کیفے کھول دیا گیا

ٹوکیو میں منفی سوچ کے حامل اور مایوس افراد کے لیے دنیا کا پہلا کیفے کھول دیا گیا

ٹوکیو میں منفی سوچ کے حامل اور مایوس افراد کے لیے دنیا کا پہلا کیفے کھول دیا گیا

یہ دلچسپ خبر ابھرتے ہوئے سورج کی سر زمین جاپان سے آئی ہے، جہاإں ٹوکیوں کے اندر ایک نیا کیفے یا ریستوران کھولا گیا ہے اس ریستوران میں بطور خاص ان افراد کو خوش آمدید کہا جاتا ہے جو منفی سوچ رکھتے ہیں، مایوس ہیں اور زندگی سے اکتائے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس کیفے کا نام موری اوچی ہے جو ٹوکیو کے ضلعے شیمو کیٹازاوا کے اندرکھولا گیا ہے۔ یہ تندوتاریک کیفے ان ہی افراد کے لیے بنایا گیا ہے جو منفی سوچ رکھتے ہیں اور مایوسی سے پریشان ہیں اور زندگی سے بھی بد دل ہوچکے ہیں۔

اس کیفے کے مالک کا یہ کہنا ہے کہ وہ خود بھی منفی سوچ رکھتے ہیں اور دن کے غالب حصے میں انہیں مایوسی کے دورے پڑتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ ہم خیال اور ان کے جیسے  دیگر افراد کے لیے بھی ایک کیفے کھولا جائے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دن رات کی محنت کے بعد یہ ریستوران کھولا ہے اوروہ اس ہوٹل کو کھولنے کے بعد دنیا کو بتانا چاہتا ہیں کہ منفی سوچ رکھنا یا ڈپریشن کے اندر ہونا یا زندگی کا لطف نہ لینے والے افراد بھی انسان ہوتے ہیں اور انہیں آپ کی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے عموماً جاپانی معاشرے کی تیز رفتار اورجدید طرز زندگی کے باعث ایسے افراد کو اپنے سے دور رکھا جاتا ہے دھتکارہ جاتا ہے اور بہت اچھا تصور نہیں کیاجاتا ہے۔

اس ریستوران کے مالک کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے افراد بہت حساس ہوتے ہیں اور انہیں ہر لمحے انسانی محبت، انسانی محفل کی ضرورت ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگوں کے مل بیٹھنے کے لیے انہوں نے یہ ہوٹل بنایا ہے، اور توقع ہے کہ اس طرح سے ان کی کیفیت کو دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ دس برس سے وہ اس کے قیام کے بارے میں سوچ رہے تھے کیونکہ وہ ڈپریشن کے دیرینہ مریض ہیں لیکن اسی دوران کووڈ 19 کی وبا آگئی اور اس وجہ سے ان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا رتاہم اب انہوں نے اسے تین سال پہلے قائم کیا ہے اوراب یہ مکمل ہوچکا ہے اورموجود ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ریستوران  کے اندر بعض کمرے ایسے بھی ہیں جن کے اندر صرف ایک شخص چار دیواری کے اندر بیٹھ کر چائے یا کافی پی سکتاہے کھانا کھا سکتا ہے اور اسے کوئی خطرہ نہیں ہوتا کہ لوگ اسے دیکھ رہے ہیں یا اس کا مذاق ارارہے ہیں یا اسے گھور رہے ہیں، یوں وہ بہت اطمینان اور طمانیت سے اپنا وقت یہاں گزارسکتا ہے، اس کے علاوہ ہم خیال لوگوں کے لیے مل بیٹھنے کا موقع بھی ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں۔ ہوٹل کے مالک کہنا ہے کہ مایوس ہونا منفی سوچ یا منفی خیالات کا غالب آنا کوئی عیب نہیں ہے اوروہ اس ہوٹل سے یہی تاثر دینا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version