کیا آپ اس پیپر کلپ کی قیمت کا اندازہ لگا سکتے ہیں؟

کیا آپ اس پیپر کلپ کی قیمت کا اندازہ لگا سکتے ہیں؟
پیپر کلپ، جو کہ بہت معمولی سی چیز ہے لیکن بےحد کام کی شے تسلیم کی جاتی ہے اور بہت ہی آسانی کے ساتھ کسی بھی دکان پر دستیاب ہوتی ہے ۔
اس کلپ کا استعمال خاص طور پر دفاتر میں اہم کاغذات کو ایک جگہ رکھنے کے لئے کیا جاتا ہے جو کہ بہت مناسب قیمت میں دستیاب ہوتی ہیں لیکن ایک انٹرنیشنل برانڈ کی نئی لانچ نے سب کو پریشان کردیا ہے۔
پراڈا، جو کہ ایک اطالوی فیشن برانڈ ہے، کی بنائی گئی ایک اور چیز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ اور یہ ایک پیپر کلپ ہے جس کا نام ‘منی کلپ’ ہے۔
یہ کلپ پہلی بار 2017 میں متعارف کرائی گئی تھی اور ویب سائٹ کے مطابق یہ ‘منی کلپ’ 925 چاندی سے بنائی گئی ہے اور اس پر برانڈ کا نام بھی نقش ہے۔
اس سنگل پیپر کلپ کی قیمت 111302 روپے ہے۔ عام طور پر، کوئی بھی ایک اسٹیشنری کی دکان پر 100 روپے سے کم میں متعدد پیپر کلپس کا ایک پیکٹ حاصل کر سکتا ہے۔
اس پروڈکٹ کے استعمال اور اس کی قیمت کا جواز پیش کرنا مشکل ہے، شاید اس کا استعمال ہائی پروفائل طلاق کے کاغذات یا زندگی بدل دینے والے ملین ڈالر کے سودوں کو ایک ساتھ رکھنے کے لیے کیا جا سکتا ہے لیکن پھر بھی، پراڈا پیپر کلپ کو ٹویٹر پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

