Advertisement
Advertisement
Advertisement

9 برس کے بچے کو گھر میں تنہا چھوڑنے پر ماں کے لیے کونسی سزا مقرر کی گئی

Now Reading:

9 برس کے بچے کو گھر میں تنہا چھوڑنے پر ماں کے لیے کونسی سزا مقرر کی گئی
9 برس کے بچے کو گھر میں تنہا چھوڑنے پر ماں کے لیے کونسی سزا مقرر کی گئی

9 برس کے بچے کو گھر میں تنہا چھوڑنے پر ماں کے لیے کونسی سزا مقرر کی گئی

یہ دل خراش خبر فرانس سے آئی ہے جہاں ایک نو سال کا بچہ گزشتہ دو برس سے ایک فلیٹ میں تنہا رہ رہا ہے کیونکہ اس کی ماں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ گھر سے چلی گئی ہے۔

فرانسسی قصبے نیرساک میں ایک نوسالہ بچہ پچھلے دوسالوں سے تنہارہ رہا ہے جبکہ اس کی ماں اس علاقے سے چند کلومیٹر دور اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہی ہے۔ بچے کو دوسال تک گھر میں تنہا چھوڑنے کے جرم میں اس خاتون کو گزشتہ ہفتے 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، لڑکے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی، 2020 سے 2022 تک اپارٹمنٹ میں اکیلا رہ رہا ہے جبکہ اس کی ماں اپنے ساتھی کے ساتھ پانچ کلومیٹر دور رہ رہی ہے اور صرف اپنے بیٹے سے کبھی کبھار ملنے جاتی تھی۔

اس وقت وہ چھٹی جماعت کا طالب علم ہے اور وہ اپنی ماں کو کبھی کبھار ہی دیکھتا ہے جو اسے کھانا دینے آتی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نوسالہ بچہ زیادہ تر وقت قریبی بالکونی سے چوری شدہ ڈبہ بند کھانے، کیک اور ٹماٹر کھاتا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ یہ بچہ سخت سردی کے باوجود اکثر بچلی اور گرم پانی سے محروم رہتا تھااور سردی سے بچنے کے لیے خود کو کئی کمبل میں لپیٹ لیتا تھا تاہم حیرت انگیز طور یہ بچہ باقاعدگی سے اسکول جاتا ہے اور اس کے اساتذہ نے اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس سے کوئی شکایت نہیں ہے کیونکہ یہ ہمیشہ مسکراتا رہتا ہے اور بہت ہی ہونہار طالب علم ہے ہمیشہ صاف ستھرے لباس میں اسکول آتا ہے اور انہیں کبھی بھی اس میں کوئی بات غیر معمولی دکھائی نہیں دی۔

تاہم اس کے ایک ہم جماعت نے کہا جب انہوں نے اس سے پوچھا یہ کیسے رہتا ہے تو اس نے جواب دیا وہ اکیلے ہی رہتا ہے اکیلے ہی کھانا کھاتا ہے اور اکیلے ہی بس سے اسکول جاتا ہے جبکہ اسکول سے گھر آنے کے بعد باہر نہیں جاتا۔

جبکہ اس بچے کے پڑو سی کبھی کبھی اسے کھانا دے کر مدد کرتے تھے، تاہم انہوں نے بالآخریہ ساری روداد میئر کو بتائی جس نے پھر پولیس کو بلایا۔

مبینہ طور پر 39 سالہ الیگزینڈرا کے نام سے شناخت کی جانے والی ماں نے قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی اور عدالت کے سامنے حکام کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات سے انکار کیا۔

سماعت کے دوران، اس نے اصرار کیا کہ اس کا بیٹا سیریوئل جا رہا تھا، جہاں وہ اپنے ساتھی کے ساتھ رہتی تھی وہ اسے بس میں بٹھا دیا کرتی تھی اور خود اسکوٹر پر اس کے ساتھ ساتھ چلتی تھی، لیکن ججوں کا اس بات پریقین کرنا مشکل تھا۔

الیگزینڈرا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس کا بیٹا اس کے ساتھ رہ رہا تھا۔ تاہم، فرانسیسی پولیس نے تفتیش کے دوران پایا کہ اس نے بہت لمبے عرصے تک اس اپارٹمنٹ کا رخ نہیں کیا اور بچے کوماں کے ساتھ اسکول جاتے ہوئے بھی نہیں دیکھا گیا۔

Advertisement

بالآخر ایک نابالغ بچے کو چھوڑنے  کا مجرم قرار دے کر اسے 18 ماہ قید سنائی گئی جس میں سے وہ چھ ماہ الیکٹرانک بریسلٹ کے ساتھ نگرانی میں وقت گزارے گی۔ بچے کو 2022 میں سماجی خدمات کی نگرانی میں رکھا گیا تھا اور بالآخراسے  الیگزینڈرا کی تحویل سے لے کر  ایک رضاعی خاندان منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دبئی مال ایکوریم میں شارک کے بچے کی پیدائش، دیکھنے والے حیران رہ گئے
اگست کا مہینہ کن 3 ستاروں کیلئے خوش قسمت رہے گا؟ بڑی پیشگوئی
20 برس قبل "دی سمپسنز" نے کملا ہیرس سے متعلق کیا پیشگوئی کی تھی؟
کھڑے ہونے کا انداز آپ کی پوشیدہ شخصیت سے متعلق کیا راز بتاتا ہے؟ جانیے
لوگ شریک حیات کا انتخاب کیا دیکھ کر کرتے ہیں؟
آم کی ایک قسم کا نام ’’چونسا‘‘ کیوں پڑا؟ حیران کن انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر