بیوی کی سیاست میں دلچسپی طلاق کا باعث بن گئی

بیوی کی سیاست میں دلچسپی طلاق کا باعث بن گئی
عام طور پر میاں بیوں کو ہر طرح کی صورتحال میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے اور ایک دوسرے کی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہیں لیکن آگرہ، اتر پردیش کے ایک جوڑے کے لیے ایسا نہیں ہے۔
شادی شدہ جوڑے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عہد کرتے ہیں لیکن آگرہ کے اس جوڑے نے ایک دوسرے کی کامیابی کی وجہ سے الگ الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق ایک شادی شدہ جوڑے نے عجیب و غریب وجہ سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان کی شادی کو 2 سال ہوچکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ معاملہ پولیس تک پہنچ چکا ہے، جو اس جوڑے کو سمجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔
شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بیوی کو سیاست کرنے کا بہت شوق ہے اور اس نے پورے شہر میں ہورڈنگز اور پوسٹر بھی لگائے ہیں لیکن وہ اپنی بیوی کا اجنبیوں سے ملنا پسند نہیں کرتا، اس لیے اس نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
خیال رہے کہ آگرہ پولیس لائنز میں ہر اتوار کو فیملی کونسلنگ سینٹر کا اہتمام کیا جاتا ہے اور یہ انوکھا کیس کونسلر ڈاکٹر امیت گاڑ نے اٹھایا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ شوہر کے اب تک 3 کونسلنگ سیشن ہوچکے ہیں، اور نئی تاریخ بھی طے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس خاندان کو بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب شوہر اپنے فیصلے پر قائم ہے کہ اگر اس کی بیوی سیاست نہیں چھوڑتی ہے تو وہ اس کے ساتھ نہیں رہے گا جبکہ بیوی سیاست میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتی ہے اور اسے چھوڑنے کو تیار نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

