Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل جہاں ہر شے سونے کی تہہ میں لپٹی ہوئی ہے

Now Reading:

دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل جہاں ہر شے سونے کی تہہ میں لپٹی ہوئی ہے
دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل جہاں ہر شے سونے کی تہہ میں لپٹی ہوئی ہے

دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل جہاں ہر شے سونے کی تہہ میں لپٹی ہوئی ہے

گولڈ (سونا) ایک نہایت قیمتی دھات ہے جو اپنے خوبصورت سنہرے رنگ کی وجہ سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لیتی ہے اس دھات سے عموماً زیورات بنائے جاتے ہیں تاہم پہلی بار ایک ایسا ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جس کی دیوار سے لے کر فرش تک سب کو 24 قیراط گولڈ کے ورق سے سجایا گیا ہے۔

 

 

ویت نام میں تعمیر کیا جانے والا گولڈن ایج دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل ہے جہاں دیواروں سے لے کر بیت الخلا اور یہاں تک کہ اسٹیکس تک ہر شے 24 قیراط سونے میں ڈھکی ہوئی ہے جوکہ ایک پرتعیش ہوٹل کا نظارہ پیش کرتی ہے۔

Advertisement

اس ہوٹل کا سب سے شاندار حصہ گولڈ ٹائلڈ ٹاپ فلور انفینٹی پول ہے اس پول کی ہر ٹائلز پر سونے کی سنہری پرت چڑھی ہوئی ہے۔ یہ فلور شہر کا خوبصورت نظارہ پیش کرتا ہے۔

ڈولس ہنوئی گولڈن لیک ہوٹل میں جس جانب بھی نظر دوڑائیں آپ کو ہر جگہ سونا دکھائی دیتا ہے اس کا ہر ایک کمرہ سونے سے مزین ہے، یہاں تک کہ سنہری باتھ ٹب، سنک اور ٹوائلٹ بھی گولڈ پلیٹڈ ہے۔ یہ ہوٹل ویت نام کے شہر ہنوئی کی ایک خوبصورت گیانگ وو جھیل کے کنارے تعمیر کیا گیا ہے۔

ڈولس ہنوئی گولڈن لیک ہوٹل فن تعمیر کا ایک حیران کردینے والا شاہکار ہے، جسے اندر سے دیکھا جائے یا باہر سے سنہری رنگت آنکھوں کو خیرہ کر دیتی ہیں۔

Advertisement

25 منزلہ یہ ہوٹل گیارہ برس میں اور 22 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم سے  تعمیر کیا گیا ہے  اس ہوٹل  جس میں 400 کمرے ہیں جن میں ایک ہی تھیم ہے، جہاں بھی آپ دیکھیں سونا ہے۔

400 کمروں پر مشتمل 25 منزلہ پراپرٹی امریکن ونڈھم ہوٹلز برانڈ کے تحت کام کرے گی۔ اس ہوٹل میں کمروں کا فی رات کا کرایہ 250 پاؤنڈ سے شروع ہوتا ہے اسی طرح 5,200 فی مربع میٹر کرایہ کے لیے اپارٹمنٹس بھی دستیاب ہیں۔

 

Advertisement

پورے میگا کمپلیکس کا سب سے زیادہ دلکش مقام اس کا سوئمنگ پول ہے۔200 مربع فٹ کا انفینٹی پول ہنوئی شہر کی اسکائی لائن  دیکھاتا ہے۔ اس میں کھانے کی ٹرے سے لے کر صوفے تک سب پر سونا چڑھا ہوا ہے۔ یہاں تک کہ اسٹیک کو بھی سونے کے ورق میں لپیٹ کر پیش کیا جاتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی بوتل کو روزانہ کتنی بار دھونا چاہیے؟
کراچی کے ساحل پر لہروں میں نیلی روشنی؛ ویڈیو وائرل
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کبوتروں کے بچے کبھی نظر کیوں نہیں آتے؟
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر