Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے

Now Reading:

انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے

انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے

کیا آپ جانتے ہیں کہ انٹرنیٹ کے زیادہ استعمال سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

 حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے استعمال سے لوگوں کی شخصیت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

2006 سے 2021 کے دوران ایک تحقیق کی گئی جس میں168 ممالک سے تعلق رکھنے والے 24 لاکھ افراد کے ڈیٹا جمع کیا گیا۔

اس تحقیق میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر وقت گزارنے سے شخصیت پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق کے دوران ہزاروں شماریاتی ماڈلز کو استعمال کیا گیا تاکہ وہ انٹرنیٹ کے استعمال سے کسی فرد کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں جیسے تعلیم، صحت، پیاروں سے تعلقات اور دیگر پر مرتب اثرات کو جان سکیں۔

Advertisement

نتائج سے معلوم ہوا کہ انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والے افراد میں زندگی کے حوالے سے اطمینان دیگر کے مقابلے میں 8.5 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہے جب انٹرنیٹ کی رسائی سے شخصیت پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال عالمی سطح پر کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ویسے تو نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے مگر اس حوالے سے ٹھوس شواہد موجود نہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ اگر ہم نوجوانوں کے لیے آن لائن دنیا کو محفوظ بنائیں تو پھر اس حوالے سے بحث ختم ہو جائے گی کہ بچوں کو آن لائن سرگرمیوں سے دور رکھنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گھر کی دیواروں پر لگے داغ دھبوں کو ان ٹوٹکوں سے فوری دور کریں!
دورانِ پرواز طیاروں کی لائٹس جلتی بجھتی کیوں ہیں؟ دلچسپ وجہ سامنے آ گئی
پانی کی بوتل کو روزانہ کتنی بار دھونا چاہیے؟
کراچی کے ساحل پر لہروں میں نیلی روشنی؛ ویڈیو وائرل
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کبوتروں کے بچے کبھی نظر کیوں نہیں آتے؟
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر