Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں

Now Reading:

ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں

ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں

آج ہم آپکو ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانے کے چند طریقے بتائیں گے۔

ائیر فلٹر کو صاف کریں

ائیر کنڈیشن کے انڈور یونٹ میں موجود ائیر فلٹر کو ہر ہفتے لازمی صاف کریں، یہ ائیر فلٹر مٹی اور دھول سے گندے ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے کولنگ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ یہی مٹی ہوا اور کولنگ میں شامل ہوکر آپ کی سانس کے ذریعے جسم میں بھی داخل ہوجاتی ہے جو یقیناً صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

کنڈنسر کوائل کو بھی صاف کریں

Advertisement

ائیر کنڈیشن کنڈنسر کوائل آپ کے کمرے میں موجود ہوا کے اندر پائی جانے والی گرمی کو ختم کرتی ہے۔

لیکن جب زیادہ وقت تک انہیں صاف نہ کیا جائے تو ان کی صلاحیت کم ہونے لگتی ہےجس کی وجہ سے سسٹم کو کام کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یوں وہ توانائی زیادہ خرچ کرنے لگتا ہے۔ اس صفائی کے لیے آپ کو ایک نرم ویکیوم برش لازمی درکار ہوگا۔

تھرموسٹیٹ چیک کریں

تھرموسٹیٹ آپ کے ائیر کنڈیشن کا کنٹرول سینٹر ہوتا ہے اس لیے اس کا درست کام کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

اس کی سیٹنگ کو سب سے کم درجہ حرارت پر رکھ کر لازمی چیک کریں، اگر ائیر کنڈیشن آن نہ ہو تو بیٹری تبدیل کر کے دیکھیں، اگر کام نہ کریں تو پھر کسی تجربہ کار ٹیکنیشن کی خدمات حاصل کریں۔

باقاعدگی سے مینٹیننس کروائیں

Advertisement

سال میں ایک بار وقت پر اور باقاعدگی سے اپنے ائیر کنڈیشن کی سروس کروائیں، اس عمل سے آپ کا ائیر کنڈیشن بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

یہ سروس نہ صرف آپ کو اضافی مرمت سے بچاتی ہے بلکہ اے سی کی زندگی کو بھی بڑھاتی ہے، اس کے علاوہ بجلی کے بل میں کمی لانے کا سبب بھی بنتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گھر کی دیواروں پر لگے داغ دھبوں کو ان ٹوٹکوں سے فوری دور کریں!
دورانِ پرواز طیاروں کی لائٹس جلتی بجھتی کیوں ہیں؟ دلچسپ وجہ سامنے آ گئی
پانی کی بوتل کو روزانہ کتنی بار دھونا چاہیے؟
کراچی کے ساحل پر لہروں میں نیلی روشنی؛ ویڈیو وائرل
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کبوتروں کے بچے کبھی نظر کیوں نہیں آتے؟
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر