Advertisement
Advertisement
Advertisement

فاسٹ فوڈ نہ کھلانا شوہر کو مہنگا پڑگیا، بیوی کی پولیس کو شکایت

Now Reading:

فاسٹ فوڈ نہ کھلانا شوہر کو مہنگا پڑگیا، بیوی کی پولیس کو شکایت
فاسٹ فوڈ نہ کھلانا شوہر کو مہنگا پڑگیا، بیوی کی پولیس کو شکایت

فاسٹ فوڈ نہ کھلانا شوہر کو مہنگا پڑگیا، بیوی کی پولیس کو شکایت

آگرہ: بھارت میں فاسٹ فوڈ نہ کھلانے پر بیوی نے شوہر کے خلاف پولیس کو شکایت کردی۔

بھارت کے شہر آگرہ میں ایک انوکھا اور دلچسپ واقعہ رپورٹ ہوا جس میں بیوی نے شوہر کے خلاف فاسٹ فوڈ نہ کھلانے کی شکایت پولیس کو کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تھانہ ہری پروت کے علاقے میں رہنے والی لڑکی کی شادی بھرت پور میں رہنے والے لڑکے سے ہوئی۔

شادی کے بعد معاملہ کچھ دنوں تک تو ٹھیک سے چلتا رہا لیکن شوہر کو دیسی کھانا پسند تھا جب کہ بیوی فاسٹ فوڈ کی دیوانی تھی اور شادی سے قبل بہت زیادہ فاسٹ فوڈ کھایا کرتی تھی۔

شادی کے بعد بیوی سادہ کھانا ہی کھاتی رہی لیکن جب بیوی نے شوہر سے فاسٹ فوڈ، چاؤمین اور پیزا کھلانے کی فرمائش کی تو شوہر نے صاف انکار کردیا۔

Advertisement

بعد ازاں دونوں کے درمیان جھگڑے ہونے لگے اور جھگڑے اس حد تک بڑھ گئے کہ بیوی ناراض ہوکر اپنے گھر چلی گئی جس کے بعد اس نے پولیس کا شکایت درج کروادی۔

جب یہ معاملہ پولیس کے پاس پہنچا تو پولیس بھی حیران رہ گئی اور انہوں نے اس معاملے کو فیملی کاؤنسلنگ سینٹر منتقل کردیا، جہاں فیملی کاؤنسلنگ سینٹر نے دونوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔

آخر میں فیملی کاؤنسلنگ سینٹر نے فیصلہ دیا کہ شوہر ہفتے میں ایک دن بیوی کو فاسٹ فوڈ ضرور کھلائے گا، فیصلے سے خوش ہوکر بیوی واپس شوہر کے ہمراہ گھر روانہ ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آپ گاڑیوں کے ڈیش بورڈ پر بنے اس تیر کے نشان کا مقصد جانتے ہیں؟
دبئی مال ایکوریم میں شارک کے بچے کی پیدائش، دیکھنے والے حیران رہ گئے
اگست کا مہینہ کن 3 ستاروں کیلئے خوش قسمت رہے گا؟ بڑی پیشگوئی
20 برس قبل "دی سمپسنز" نے کملا ہیرس سے متعلق کیا پیشگوئی کی تھی؟
کھڑے ہونے کا انداز آپ کی پوشیدہ شخصیت سے متعلق کیا راز بتاتا ہے؟ جانیے
لوگ شریک حیات کا انتخاب کیا دیکھ کر کرتے ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر