بھارت میں نئی نویلی دلہن نے سسرالیوں کو کھانے میں نشہ آور چیز ملاکر کھلادی جس کے بعد وہ باآسانی فرار ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان کے ضلع بوندی میں نئی نویلی دلہن نے سسرال میں پہلی بار کھانا بنایا جو سسرالیوں کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔
پولیس کے مطابق 24 سالہ منجوبائی نے دھر گھڑی گاؤں میں سسرالیوں کے لیے پہلی بار کھانا بنایا جس میں اس نے نشہ آور چیز ملادی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کھانا کھاکر تمام ہی گھر والے بے ہوش ہوگئے جس کے بعد منجوبائی وہاں سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ جب رشتہ دار گھر میں داخل ہوئے تو تمام ہی لوگ بے ہوشی کی حالت میں ملے جب کہ ان میں 6 سالہ بچہ بھی شامل تھا۔
بعد ازاں رشتہ داروں نے انہیں اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے تاہم تمام کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ 23 اگست کو منجوبائی کی شادی درگا شنکر سے ناتا پرتھا کے تحت ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ بھارت میں ناتا پرتھا ایک ایسی روایت ہے جس کے تحت لڑکیوں کو اسٹامپ پیپر یا دوسرے طریقے سے شادی کے نام پر بیچ دیا جاتا ہے جب کہ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News