خیرپور: گورنمنٹ سپریئر سائنس کالج میں سائنسی تجربے کے دوران ہونے والے دھماکے میں پروفیسر اور طلباء سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
خیرپور میں گورنمینٹ سپریئر سائنس کالج میں سائنسی تجربے کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پروفیسر امجد میتلو اور طلباء سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی پروفیسر امجد میتلو کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ طلباء معمولی زخمی تھے جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ حبیب اللہ اور پروفیسر زیر علاج ہیں جب کہ پروفیسر کی حالت تشویش ناک ہے، چہرے اور سینے پر زخم لگنے کی وجہ سے خون رک نہیں رہا ہے۔
کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروفیسر کیمسٹری کے طلباء کو میزائل نما گاڑی کا تجربہ کروا رہے تھے کہ دھماکہ ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News