گوجرانوالہ میں جھگی واسیوں نے والدہ کے چالیسویں میں سوا کروڑ روپے خرچ کردیے۔
گوجرانوالہ میں کینگرہ برادری کے بچوں نے اپنی والدہ کے چالیسویں کی تقریبات کو تاریخی بنادیا، جھگی واسیوں کے چھ بچوں نے اپنی والدہ کے چالیسویں کی تقریب پر سوا کروڑ روپے خرچ کردیے۔
120 سالہ سکینہ بی بی کے چالیسویں کی تقریب میں 250 بکرے ذبح کیے گئے، چالیسویں کی تقریب میں 8 ہزار مہمانوں کو ملک بھر سے بلوایا گیا۔
تمام مہمانوں کو پرائیویٹ مار کی میں کرسیوں پر بٹھا کر کھانا کھلایا گیا اور تمام مہمانوں کو ناشتے میں سری پائے اور گرم نان چاول پیش کیے گئے جب کہ شام کے کھانے میں مٹن چاول نان اور میٹھے میں گاجر سیب کا مربع پیش کیا گیا۔
جھگی واسیوں کی والدہ کے 40 ویں کی تقریبات دیکھ کر گرد و نواح میں رہنے والے لوگ حیران رہ گئے۔
تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لیے دو ہزار گاڑیوں کی پارکنگ بھی ارینج کی گئی تھی، تقریبات راہ والی ریلوے اسٹیشن کی گراؤنڈ میں منعقد کی گئی۔
کھانا تقسیم کرنے کے لیے 500 افراد مختص تھے اور تمام مہمانوں کو تین شفٹوں میں پنڈال میں کرسیاں پر بٹھا کر کھانا پیش کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News