Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبول فیشن برانڈ کی جانب سے انوکھے ٹرانسپیرنٹ ملبوسات متعارف

Now Reading:

مقبول فیشن برانڈ کی جانب سے انوکھے ٹرانسپیرنٹ ملبوسات متعارف
مقبول فیشن برانڈ کی جانب سے انوکھے ٹرانسپیرنٹ ملبوسات متعارف

مقبول فیشن برانڈ کی جانب سے انوکھے ٹرانسپیرنٹ ملبوسات متعارف

بیلاروسی فیشن برانڈ زیڈ این ڈبلیو آر ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے منفرد ٹرانسیپنٹ ملبوسات کی وجہ سے موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

زیڈ این ڈبلیو آر جو کہ بیلاروس کا ایک مشہور فیشن براند ہے، جوکہ اپنے انوکھے اور اچھوتے ڈزائزائن کی وجہ سے کافی شہرت رکھتا ہے یہاں تک کہ  بعض اوقات ان کے خیالات اتنے بے تکے ہوتے ہیں کہ وہ بالکل بے وقوفانہ لگتے ہیں، اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار انہوں پلاسٹک ببل ریپ سے تیار کپڑوں کی رینج متعارف کرائی ہے۔

 یہ عجیب و غریب ملبوسات حال ہی میں زیڈ این ڈبلیو آر کے اسٹور میں دیکھے گئے جس کے بعد فوراً ہی اس کی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر وائرل ہو گئی جسے 100,000 سے زیادہ بار دیکھا گیا۔

اس ویڈیو میں دو ببل ریپ کے ملبوسات دکھائے گئے ہیں، ایک شفاف ڈریس جس کی قیمت 280 بیلاروسی روبلز یعنی ($86) ہے، جبکہ دوسری جیکٹ جس کی قیمت 380 روبلز یعنی ($116) ہے۔ بظاہر یہ نئی رینج نئے سال کی شام میں کچھ اچھوتے اور غیر معمولی لباس تلاش کرنے والوں کے لیے بنائی گئی تھی۔

اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے، کسی نے اسے مذاق سمجھا جبکہ کسی نے ان ملبوسات کو “اینٹی اسٹریس” قرار دیتے ہوئے یہ پوچھا کہ کیا بڑے پلاسٹک ببلز کو پھاڑا جا سکتا ہے، جیسے کہ معمول کے ببل ریپ کے ببلز۔

Advertisement

اگر آپ زیڈ این ڈبلیو آر کے ان ملبوسات کو خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو جلدی کرنا ہوگی کیونکہ اس برانڈ نے صرف 20 ڈریسز اور 20 جیکٹس کی محدود سیریز ہی متعارف کرائی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گورنمنٹ کالج میں سائنسی تجربے کے دوران دھماکہ، پروفیسر اور طلباء زخمی
گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی والدہ کا چالیسواں؛ سوا کروڑ روپے خرچ کردیے
مالک کو مرغا رکھنا مہنگا پڑگیا، معمولی وجہ پر مقدمہ درج
طالبعلم نے امتحانی فارم میں سنی لیون کو والدہ اور عمران ہاشمی کو اپنا والد قرار دیدیا
اکتوبر میں پیدا ہونے والے افراد میں کونسی خصوصیات ہوتی ہیں؟ جانیے
80 ہزار برس بعد دم دار ستارے کی واپسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر