
دوستوں نے دولہے کو 15 فٹ لمبا اور دس لاکھ روپے مالیت کا ہار پہنادیا
کوٹ ادو: شادی پر دوستوں نے دولہے کو 15 فٹ لمبا اور دس لاکھ روپے مالیت کا ہار پہنادیا۔
کوٹ ادو کے نواحی علاقے نورشاہ میں شادی کی تقریب میں سہرا بندی کی رسم پر دولہا فہیم کو لاکھوں روپے مالیت کا ہار پہنایا گیا۔
فہیم احمد چانڈیہ عمرہ کی سعادت حاصل کرکے لوٹے تو والدین نے رشتہ ازدواج میں منسلک کردیا۔
کوٹ ادو کے جانے مانے بزنس مین کے بیٹے کی شادی پر دوستوں نے عمرے اور شادی کی خوشی میں 15 فٹ لمبا اور 5 فٹ چوڑا نوٹوں کا ہار تحفہ میں دے دیا۔
سہرا بندی کی تقریب میں اتنے لمبے ہار کو 15 دوستوں نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News