Advertisement
Advertisement
Advertisement

کم وقت میں امیر بننا چاہتے ہیں تو بینک کی مٹی سے قسمت آزمائیں

Now Reading:

کم وقت میں امیر بننا چاہتے ہیں تو بینک کی مٹی سے قسمت آزمائیں
کم وقت میں امیر بننا چاہتے ہیں تو بینک کی مٹی سے قسمت آزمائیں

کم وقت میں امیر بننا چاہتے ہیں تو بینک کی مٹی سے قسمت آزمائیں

کم وقت میں امیر بننا چاہتے ہیں تو بینک کی مٹی گھر پر رکھ کر سے قسمت آزمائیں۔

دنیا میں ایسے کئی ممالک موجود ہیں جو توہم پرستی پر بے حد یقین رکھتے ہے انہیں میں چین بھی شامل ہیں، بات کچھ عجیب سی مگر سچ ہے، چین میں لوگوں کی بڑی تعداد جو کسی بھی طرح جلد دولت کا حصول چاہتی ہیں، وہ آن لائن فروخت ہونے والی ’’بینک کی مٹی‘‘ کی تھیلیوں پر اپنی قسمت آزما رہی ہیں جن کے لیے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے یہ کسی تعویذ کی طرح آپ کی دولت میں اضافہ کر سکتی ہے۔

عام طور پر بینک ڈکیتیاں نقد پیسوں یا سونے کے زیورات کی ہوتی ہیں، تاہم حالیہ دنوں میں چین کے کئی بینک ایک عجیب قسم کی چوری کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ چوری بینک میں رکھے ہوئے پودوں کے گملوں یا اس کے آس پاس کی مٹی کی ہے جس کی چھوٹی چھوٹی تھیلیاں بناکر آن لائن فروخت کی جارہی ہیں، جسے چین میں لوگ جلد دولت مند ہونے کے لیے بطورتعویز خرید رہیں۔

ان مٹی کی تھیلیوں کی قیمت 888 یوآن یعنی تقریباً 120 ڈالر تک ہیں جبکہ اس غیر معمولی مٹی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Advertisement

اس مٹی کو فروخت کرنے والے کچھ لوگوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ مٹی ان کی دولت بڑھانے میں ننانوے فیصد کامیابی کی ضمانت ہے۔

ایک ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ وہ جو چار قسم کی بینک کی مٹی بیچتی ہے، وہ چین کے پانچ بڑے بینکوں سے جمع کی گئی ہے، جس میں بینک آف چائنا، انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا، ایگریکلچرل بینک آف چائنا، چائنا کنسٹرکشن بینک، اور بینک آف کمیونیکیشنز شامل ہے۔

ان کا یہ عقیدہ ہے کہ یہ مٹی کسی کی بھی دولت میں نہ صرف اضافہ کر سکتی ہے، بلکہ اس کے ساتھ ہی یہ بری توانائی کو ختم کرنے میں مددگار بھی سمجھی جاتی ہے، تاہم اس بات کو سائنسی طور پر ثابت نہیں کیا جاسکتا ہے یہ محض ایک وہم ہی ہوسکتا ہے۔

اس عجیب و غریب رجحان کا چینی سوشل میڈیا پر کافی مذاق اڑایا جا رہا ہے، اس کے باوجود یہ کاروبار ہر گزرتے وقت کے ساتھ زور پکڑ رہا ہے اور چین کی بہت ساری ویب سائٹس بینک کی مٹی بیچ رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوستوں نے دولہے کو 15 فٹ لمبا اور دس لاکھ روپے مالیت کا ہار پہنادیا
مقبول فیشن برانڈ کی جانب سے انوکھے ٹرانسپیرنٹ ملبوسات متعارف
مقبول برگر کی وجہ شہرت 100 سال پرانا تیل
ڈرون سے بنے دنیا کے سب سے بڑے جنجر بریڈ ہاؤس نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
گورنمنٹ کالج میں سائنسی تجربے کے دوران دھماکہ، پروفیسر اور طلباء زخمی
گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی والدہ کا چالیسواں؛ سوا کروڑ روپے خرچ کردیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر