
سوشل میڈیا پر ایک بچے کی بہادری کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے پالتو کتے کی جان بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال دیتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ اپنے پالتو کتے کے ساتھ لفٹ میں داخل ہوتا ہے۔ جیسے ہی لفٹ کا دروازہ بند ہوتا ہے اور لفٹ اوپر کی طرف حرکت شروع کرتی ہے تو کتے کی رسی دروازے میں پھنس جاتی ہے۔
لفٹ کے اوپر جانے سے رسی بھی تیزی سے کھچنے لگتی ہے اور لمحہ بھر میں کتے کی جان خطرے میں آجاتی ہے۔
یہ منظر دیکھ کر بچہ فوراً ردعمل دیتا ہے اور بغیر کسی خوف کے رسی کو پکڑ لیتا ہے تاکہ کتا اوپر کی طرف نہ کھچے۔ بچہ لفٹ کے اندر ہی رسی سے لٹک جاتا ہے اور پوری قوت سے اسے نیچے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔
کچھ ہی لمحوں بعد بچہ کامیابی سے کتے کو بچا لیتا ہے۔ نہ صرف کتا محفوظ رہتا ہے بلکہ یہ پوری کارروائی کیمرے میں محفوظ ہو کر دنیا بھر میں سراہا جانے لگتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس بچے کے حوصلے اور حاضر دماغی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ کئی صارفین نے اسے “’’نھا سپر ہیرو‘‘ قرار دیا جب کہ بعض کا کہنا تھا ’’یہ منظر دیکھ کر دل کانپ گیا لیکن بچے نے دل جیت لیا‘‘۔
تاحال یہ واضح نہیں کہ واقعہ کہاں پیش آیا لیکن اس ویڈیو نے یہ ضرور ثابت کر دیا کہ کبھی کبھی چھوٹے لوگ بھی بڑے کارنامے سر انجام دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News