Advertisement

ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار

ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار

آپ نےانگلی میں خوبصورت انگوٹھی یا چھلا توضرور پہنا ہوگا تاہم اب سائنسدانوں نے ایک ایسا چھلا تیار کیا جو ماؤس کی طرح کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سائنسدان طویل عرصے سے ایک ایسا ماؤس تیارکرنا چاہ رہے تھے جو روایتی کمپیوٹر ماؤس سے کم وزن اور جگہ گھیرنے کے ساتھ بہتر کارکردگی دکھائے۔

پرولورنگ نامی یہ چھلا ایک ہفتے قبل کِک اسٹارٹرپرلانچ کیا گیا، تاکہ مستقبل میں اس کی تیاری کے لیے فنڈ جمع کیا جاسکے، تاہم صرف نو منٹ میں اس نے مقررہ فنڈنگ حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: کی بورڈ اور ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا بریسلیٹ تیار

خوبصورت چھلے کی مانند دکھائی دینے والا یہ پرولو رنگ ماؤس تین رنگوں میں دستیاب ہے، اس چھلے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ اس میں کوئی بٹن نہیں، اور اس کا وزن صرف 5 گرام ہے یہی وجہ ہے کہ ہلکا ہونے کے سبب صارف کویہ احساس بھی نہیں ہوتا کہ اسے انگلی میں پہنا گیا۔

Advertisement

یہ چھلا شہادت کی انگلی پر پہنا جاتا ہے اور تین حصوں پر مشتمل ہے، ایک ٹریک پیڈ (انگوٹھے سے چلایا جاتا ہے)،، ایک 6 محور والا موشن سینسر،
اور ایک ’’موڈ اسٹرپ‘‘ جو دوسری ہاتھ کی انگلی سے چلایا جا سکتا ہے۔

کرسر کا مکمل کنٹرول زیادہ تر انگوٹھے کے ذریعے حاصل ہوتا ہے، جیسے پوائنٹ، کلک، اسکرول، زوم یا سوائپ کرنا۔

یہ چھلا 40 سے زیادہ ہوا میں کیے جانے والے اشارے پہچان سکتا ہے، جنہیں آپ اپنی ضرورت کے مطابق پروگرام کر سکتے ہیں، مثلاً یوٹیوب ویڈیوز چلانا، ونڈوز کے درمیان سوئچ کرنا، یا میکروز لانچ کرنا۔

Advertisement

اس طرح آپ کے ہاتھ کی بورڈ پر ہی رہتے ہیں اور تمام کنٹرول آپ کی انگلیوں کے سروں پر ہوتا ہے۔

پرولو رنگ میں مختلف ڈیوائسز اور تمام بڑے آپریٹنگ سسٹمز کے ساتھ مطابقت رکھنے کی صلاحیت ہے، جبکہ کنکشن کے لیے کسی سافٹ ویئر یا سبسکرپشن کی ضرورت نہیں صرف بلوتوتھ کافی ہے۔

پرولو رنگ بیٹری تقریباً ایک گھنٹے میں چارج ہو جاتی ہے، تاہم مسلسل آٹھ گھنٹے کے کام سے پہلے ختم ہو سکتی ہے، اس رنگ کے ساتھ ایک چارجنگ کیس آتا ہے جو انگوٹھی کو 30 دن تک ری چارج کر سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version