Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیوزی لینڈ کے بار میں اچانک چھوٹا فرسیل نمودار، لوگ حیران

محکمہ تحفظ ماحولیات کے اہلکاروں نے فرسیل کو اٹھا کر ریبٹ آئی لینڈ میں چھوڑ دیا

نیوزی لینڈ کے بار میں اچانک چھوٹا فرسیل نمودار، لوگ حیران رہ گئے۔ یہ واقعہ  رچمنڈ میں کرافٹ بیئر بار اسپرگ اینڈ فر دی میڈوزمیں پیش آیا۔

کیمرے کی آنکھ فرسیل کی انٹری کو قید کرلیا۔ ایک غیر معمولی مہمان کے اچانک نمودار ہونے پر لوگ حیرت زدہ ہوگئے ۔

بعد میں بار کی سیکیورٹی کیمرا فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی،۔ جس نے صارفین کو حیران کر دیا۔

بار کی شریک مالک بیلا ایونز نے بتایا کہ لوگ پہلے تو لوگوں نے اسے کتا سمجھا۔  ان کا کہناتھاکہ ہمارا بار کتوں کے لیے دوستانہ ہے۔

یہ چھوٹا فرسیل تقریباً 25 منٹ تک بار میں گھومتا رہا، جس کے بعد اسے ایک شخص نے مہارت سے ڈاگ کریٹ میں بند کردیا۔

بعد ازاں محکمہ تحفظ ماحولیات کے اہلکاروں نے فرسیل کو اٹھا کر ریبٹ آئی لینڈ میں چھوڑ دیا۔ یہ واقعہ نہ صرف حیران کن تھا بلکہ لوگوں کے لیے یادگار لمحہ بھی بن گیا۔