دنیا کی ایک بڑی آبادی ریموٹ جاب سے وابستہ ہے یعنی گھر سے کام کرتی ہے، اور کئی بڑی کمپنیاں بھی اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دیتی ہے، تاہم گھر سے کام کرنا آپ کے لیے بہتر یا نہیں اس حوالے سے ایک تحقیق کی گئی جس میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے۔
یہ جاننے کے لیے کہ گھر سے کام کرنا ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے ایک تحقیق کی گئی، جس میں ملازمت کا 20 سالہ ڈیٹا اور 16,000 سے زائد ملازمین کے سروے کیے گئے، تو پتا چلا کہ گھر سے کام کرنا خواتین کی ذہنی صحت کے لیے مردوں کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
گھر سے دفتر تک کا سفر خواتین کی ذہنی صحت کومتاثرنہیں کرتا تاہم ایسے مرد حضرات جن کی ذہنی صحت پہلے سے اچھی نہ ہو لمبا سفر برے اثرات مرتب کرتا ہے۔
نتائج کے مطابق گھر سے کام کرنا خواتین کے لیے بہتر ہے، تاہم مرد حضرات پر اس کا کوئی خاص اثر نہیں ہوتا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین جاب کے ساتھ گھریلو ذمہ داریاں بھی ادا کرتی ہیں اس لیے ریموٹ جاب ان کے لیے آسانیاں فراہم کرتی ہیں، جبکہ مرد حضرات عام طور پر اپنا زیادہ وقت گھر سے باہر گزارتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔




















