دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو کچھ منفرد کام کرکے مقبول ہونا چاہتے ہیں انہی میں اسکاٹ لینڈ کی طالبہ بھی شامل ہے جنہوں نے دنیا کا سب سے بڑا سوکس منکی (موزے والا بندر) بنا کر ایک منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔
22 سالہ ایمیلیا ایونزمنٹن جوکہ اسکاٹ لینڈ کے گلاسگواسکول آف آرٹ کی طالبہ ہیں نے دنیا کے سب سے بڑے سوکس منکی بنانے کے لیے تقریباً 200 فٹ دبیز دھاری دار سوتی کپڑے کا استعمال کیا۔
یہ دیوہیکل کھلونا 40 بھوسے کے گٹھوں سے بھرا گیا اور اس کی لمبائی 49 فٹ 6 انچ ہے۔ ایملیا کے مطابق ان کی فنکارانہ سوچ کا بڑا حصہ “پیمانے” پر مرکوز ہے تاکہ بالغ افراد بھی اس بڑے مجسمے کے سامنے خود کو چھوٹا محسوس کریں اور اپنے اندر چھپی ہوئی بچپن کی حیرت کو دوبارہ دریافت کریں۔
اس بندر کی آنکھوں کے لیے ایملیا نے ری سائیکل شدہ لکڑی سے بنے بڑے بٹن استعمال کیے، جن کا قطر 1.5 میٹر (5 فٹ) تھا۔

ایمیلیا ایونز منٹن نے اسے فائنل اپنے ایئر پراجیکٹ کے طور بنانا شروع کیا تاہم اسے بعد میں احساس ہوا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا سوکس منکی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سبزیوں سے تیار سازوں والے آرکسٹرا نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
ایونزمنٹن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ میرے والد نے کہا کہ یہ شاید دنیا کا سب سے بڑا سوکس منکی ہے اور مجھے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے رابطہ کرنے کی ترغیب دی۔
ایملیا کا کہنا تھا، “جتنا زیادہ کوئی نرم کھلونا دب جاتا ہے یا اپنی شکل کھو دیتا ہے، اتنا ہی زیادہ وہ پیار کیا گیا ہوتا ہے۔ لوگوں کی شرکت اس محبت کو دوبارہ زندہ کرتی ہے اور سوکس منکی کو نئی چاہت ملتی ہے۔”


















