چیف نیوز آفیسر فیصل عزیز خان
فیصل عزیز خان پاکستان کے معروف اینکر، بےباک تجزیہ کار اورایوارڈ وننگ صحافی اور ٹرینر ہیں، سیاست اور بین الااقوامی امور کے ساتھ ساتھ معیشت اور ٹیکنالوجیز کےشعبوں میں باکمال مہارت رکھتےہیں، دنیابھرمیں وسیع رپورٹنگ کاتجربہ رکھنےکےساتھ ساتھ فیصل پاکستان کا مثبت چہرہ ساری دنیا کو دیکھانے اور کشمیر کےمسلئے پربھرپور آوازاٹھانےوالےصحافیوں میں سرفہرست ہیں،
انھوں نےصحافت کا آغاز 1996 میں ڈیلی نیشن اور روزنامہ نوائے وقت سےکیا، بعدازاں وہ روزنامہ جنگ سےمنسلک ہوگئے، فیصل صاحب پاکستان میں ٹیلی ویژن نیوز میڈیا کے بانیوں میں سمجھےجاتےہیں،انھوں نے 2002 میں جیونیوز فاوئنڈنگ ٹیم ممبر کی حیثیت سے جوائن کیا۔
قائدانہ صلاحیتوں کےمالک ہونے کہ بنا پر فیصل عزیزخان کئی قومی اوربین الااقوامی صحافتی تنظیموں کےعہدیدار بھی رہے، اور آزادی صحافت کی جنگ میں انہیں کئی بار حوالات کی سیر بھی کرناپڑی۔
جب 2014میں بول نیوز کی ابتدائی ٹیم بنائی گئی خان صاحب نے جیو نیوز کو خیرباد کہہ کر بول میڈیا گروپ کو جوائن کرلیا۔
فیصل صاحب بین الااقوامی تعلقات اور اکنامکس میں ماسٹرز ہیں اور کئی بین الااقوامی میڈیا اداروں سے ٹیلی ویژن صحافت پرکورسزاور فیلوشپس کرنےکےساتھ ساتھ کئی ایواڑز بھی اپنے نام کرچکےہیں۔
آج کل فیصل عزیزخان بول نیوز کےصدر اور چیف نیوز آفیسر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں اور پروگرام “اب بات ہوگی” کے میزبان بھی ہیں۔