Advertisement
Advertisement

نیوز بریف

اسلام
مشہور ڈچ اداکار و ماڈل نے اسلام قبول کر لیا

معروف ڈچ اداکار ڈونی رولوِنک، جو ایک بااثر، عوامی شخصیت اور ماڈل کے طور پر جانے جاتے ہیں، نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ 26 سالہ نوجوان 19 اپریل کو ایک مسجد میں کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئے، جس کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوئی ہے۔ ڈونی رولوِنک نے انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا، ’’مجھے نہیں لگتا کہ بہت سے لوگوں نے یہ دیکھا ہوگا کہ میرا کل ایک خاص دن تھا۔     View this post on Instagram   A post shared by Donny Roelvink (@donnyroelvink)...

موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق بڑی خبر آگئی

موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آج کراچی کا دورہ کریں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کی سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہونے کا امکان ہے لیکن اس بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد کے موقع پر آج کراچی میں عام تعطیل دی گئی ہے اور متعدد...

ایرانی صدر کا دورہ کراچی، سیکیورٹی پلان جاری

کراچی: سیکیورٹی پلان برائے وفود اسلامی جمہوریہ ایران جاری کردیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی میں غیر ملکی معززین کی آمد کے موقع پر 3847 سے زائد پولیس کے افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 345 ویسٹ میں 164 اور ڈسٹرکٹ ساوتھ 300 سے زائد افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹریفک کے 1500 اور اسپیشل برانچ کے 300 سے زائد افسران سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔ شہرِ قائد کے حساس مقامات پر سنائپرز...

آئی ٹی برآمدات
رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات میں اضافہ

رواں مالی سال جولائی تا مارچ آئی ٹی برآمدات میں 17.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وزارت آئی ٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی تا مارچ آئی ٹی برآمدات میں 33 کروڑ 90 لاکھ  ڈالرز ریکارڈ اضافہ ہوا ۔ جولائی تا مارچ آئی ٹی کی مجموعی برآمدات 2 ارب 28 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں ۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھیں ۔ رواں سال مارچ میں آئی ٹی برآمدات میں 30 کروڑ 60 لاکھ...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر سنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم میں واپسی کے امکان کو مسترد کردیا۔ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں واپسی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ کچھ لوگ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے میری ریٹائرمنٹ کی واپسی کی خواہش ظٓاہر کرہے ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف سنیل نارائن کا کہنا تھا کہ میں اپنا فیصلہ کر چکا ہوں، ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا۔ اس سے...

ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت کوئی تعلق
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت کوئی تعلق

متوازن غذا صحت کی ضامن ہے لیکن بہت سے لوگ مختلف غذاؤں کے بارے غلط فہمی میں مبتلا ہیں ان کے نزدیک یہ غذائیں یا تو مفید ہے یا پھر مضر صحت، یہی وجہ ہے کہ ماہرین صحت نے ایسی ہی چند غذائیں جن کے بارے لوگ غلط رائے رکھتے ہیں درست حقائق بیان کیے ہیں۔ کم کیلوری اور کم چکنائی والی غذائیں صحت بخش ہوتی ہیں لوگوں کی بڑی تعداد اپنی صحت اور فٹنس کے لیے کم کیلوری والی غذائیں استعمال کرتی ہیں کیونکہ یہ غذا آپ کو سیر...

برطانوی وزیر اعظم
برطانوی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کرلیا

برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا کہنا ہے کہ سیاسی پناہ گزینوں کو جلد افریقی ملک روانڈا منتقل کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کی حالیہ کوششوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور برطانوی پارلیمنٹ سے اس حوالے سے بل منظور کرلیا ہے۔ پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے سے متعلق بل برطانوی ایوان بالا اور ایوان زیریں میں گزشتہ دو ماہ سے زیر گردش رہا تاہم گزشتہ روز ایوان بالا نے آخر کار اپنی پیش کردہ آخری...

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس؛ اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی۔ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج اویس محمد نے کی، اعظم سواتی اپنے وکیل علی بخاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ اعظم سواتی کے وکیل علی بخاری نے درخواست ضمانت پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں اعظم سواتی گرفتار ہوئے اور اگلے ہی روز ضمانت ہوگئی، عدم پیشی پر ان کی...

سنیما لائسنسنگ فیس
فلموں کو فروغ دینے کے لیے سنیما لائسنسنگ فیس میں کمی کا اعلان

 فلموں کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے سنیما لائسنسنگ فیس میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے فلم کمیشن نے سنیما چلانے کے لیے لائسنسنگ فیس میں کمی کا اعلان کیا ہے جس سے سینما کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی زیر صدارت فلم کمیشن بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے منظور کیے گئے اس فیصلے کا مقصد ترقی، سامعین کی مصروفیت کو بڑھانا اور سعودی عرب...

ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ایک بار پھر بارشوں کے نئے سلسلے  کی پیش گوئی کردی۔ محکہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 26 اپریل سے 28 اپریل تک موسلادھار بارش ہونے کے امکانات ہیں ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، بارش کا سلسلہ 26 سے 28 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات سے جاری ایڈوائزری کے مطابق 26 اور 27 اپریل کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں...

آننت امبانی
آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کہاں ہوگی؟

ایشیا کے امیر ترین خاندان اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اس سال جولائی میں صنعتکار ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ سے شادی کرنے والے ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ان کی شادی کی ایک تقریب جولائی میں لندن میں ان کی اسٹوک پارک اسٹیٹ میں منعقد کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق شادی کی تیاریاں جاری ہیں اور نیتا امبانی تمام تفصیلات کا جائزہ لے رہی ہیں تاہم بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو...

ملیشئین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم، 10 افراد ہلاک

ملائیشیا میں نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز حادثے میں عملے سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملیشیاء کی رائل نیوی کے ہیلی کاپٹرز کی جانب سے کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران 2 ہیلی کاپٹر ایک ہی سمت جاتے ہوئے ٹکرا گئےاور موقع پر ہی نیچے جاگرے۔  حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ https://twitter.com/Megatron_ron/status/1782618136002347085

اٹلی
اٹلی میں آئس کریم اور پیزا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

اٹلی کے شہر میلان   میں آدھی رات کے بعد پیزا اور آئس کریم پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  میلان کی سٹی کونسل نے نئے قواعد تجویز کیے ہیں جن کے تحت میلان کے 12 اضلاع میں پیزا اور آئس کریم سمیت کھانے پینے کی اشیاء پر پابندی لگائی جائے گی۔ میلان کے میئر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ  شہر کی گلیوں میں آدھی رات کے بعد جاگنے والوں کی طرف سے کیا جانے والا شور شرابا ہے۔ میئر نے گزشتہ...

بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ

کراٹے کومبیٹ میں روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی کو شکست دینے والا شاہ زیب رند دہبی سے کوئٹہ پہنچ گیا۔ شازیب رند کا کوئٹہ ائرپورٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس بھی موجود تھے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زیب رند کا کہنا تھا کہ کراٹے کمبیٹ دنیا کا ایک بڑا ایونٹ دبئی میں ہوا، میں اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کا کپتان تھا، بھارتی کھلاڑی کو شکست دینا باعث فخر ہے، بھارتی کھلاڑی اپنے ملک کا سپر اسٹار...

ٹیلر سوئفٹ
ٹیلر سوئفٹ کا البم نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا البم نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک ہی دن میں 300 ملین اسٹریمز سے تجاوز کرنے والا پہلا البم بن گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میوزک اسٹریمنگ سائٹ اسپاٹیفائی کی جانب سے گلوکارہ کے البم کی اس کامیابی کو شیئر کیا اور اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔     View this post on Instagram   A post shared by Spotify (@spotify) سوشل میدیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 19 اپریل 2024 کو، "Tortured Poets...

پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا، ایرانی صدر

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر آج مزار اقبال پر حاضری دی جبکہ انکو مزار اقبال سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہیں، علامہ اقبال کی شاعری دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے، انہوں نے امت مسلمہ کو نئی راہیں دکھائیں۔...

دورہ لاہور، ایرانی صدر کی مزار اقبال پر آمد

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مزار اقبال پہنچے ، جہاں ان کا مولانا عبدالخبیر آزاد نے  پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر  پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو مزار اقبال پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے شاعر مشرق علامہ اقبال کےمزار پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ، بعدازاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایران کے صدر ابراہیم...

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر امریکہ کا ردعمل سامنے آ گیا

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان پر امریکہ کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پاک ایران تجارتی معاہدوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کہا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈیوں میں سے ایک ہے، اپنی شراکت داری کو...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ورلڈ بک ڈے‘ منایا جارہا ہے

کتب بینی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ورلڈ بک ڈے‘ منایا جارہا ہے ۔ یونیسکو کے تحت ورلڈ بک ڈے 1995 سے منایا جارہا ہے ۔یہ آئیڈیا مصنف ونسینٹ اینڈریس نے پیش کیا،جس کا بنیادی مقصد کتاب بینی کے شوق کو فروغ دینا اور اچھی کتابیں تحریر کرنے والے مصنفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ دور جدید نے ای بکس کا رجحان بڑھایا تاہم جو مزہ جلدی کتاب پڑھنے میں ہے وہ موبائل پر آنکھیں سیکنے میں کہاں، کتابوں کی افادیت اور اہمیت اجاگر...

اسکوئڈ گیم
اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن کب ریلیز ہوگا؟

اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی جانب سے اسکوئڈ گیم کا بہت زیادہ متوقع دوسرا سیزن سال 2024 کے دوسرے نصف میں ریلیز ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیٹ فلکس کے شریک سی ای او ٹیڈ سارینڈوس نے سال کے آخر میں کئی سیریز کی ریلیز کا عندیہ دیا ہے تاہم  سی ای او نے ان شوز کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس اعلان کے تحت اسکوئڈ گیم 2، دی نائٹ ایجنٹ، آؤٹر بینکس...

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلے میں ٹارگٹڈ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 16 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے، 57 دنوں میں منشیات فروشوں کے خلاف 7929 مقدمات درج، 8412...