بول نیوزکے مطابق روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوی ہے ۔ جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی واقع ہوئی جب کہ انٹربینک میں ڈالر 33 پیسے سستا ہوکر 160.45 روپے پر بند ہوا، ڈالر کی قدر گرنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نے ملکی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا اور فی تولہ سونے کی قیمت 84 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا اور 1427 ڈالر تک پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں پر پڑا، اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 189 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News