Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری ارسال کردی

Now Reading:

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری ارسال کردی
The Oil and Gas Regulatory Authority (OGRA) has proposed reduction in the prices of Petroleum products for the month of September 2019.
Advertisement

اوگرا کی جانب سے  پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزیرات پٹرولیم کو ارسال کردی ۔

زرائع اوگرا  کے مطابق   سمری میں  پیٹرول 2.55 روپے فی لیٹر سستا کرنے سفارش  کی گئی جبکہ ڈیزل تین روپے 23 پیسے فی لیٹر سستا اور مٹی کا تیل فی لیٹر ایک روپے 19 پیسے اضافے  اور لاییٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں  میں 2روپے 41 پیسے کمی کی  سفارش بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ  قیمتوں میں ردوبدل یکم اکتوبر سے ہوگا، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم  عمران خان دینگے اور  وزارت خزانہ نوٹیفیکیشن جاری کریگی۔

واضح رہے  کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے ڈرون حملوں کے باعث پاکستان میں بھی تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا  ۔

ذرائع کے مطابق  یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے سے 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  مزید 10 روپے سے 12 روپے فی لیٹراضافےکا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

Advertisement

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں کے فارمولے کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر عوام  پر نومبر میں پڑے گا تاہم حکومت ٹیکسوں کی شرح میں کمی کرکے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا کم سے کم بوجھ صارفین پر ڈالے گی ۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت کا نئی گاڑیوں کی درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
عید سے قبل پیٹرول کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ہے؟ بڑی خبر آگئی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر