اسٹیٹ بینک کی جانب سے ملکی زخائر کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ملکی زخائر 15 ارب 77 کڑوڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیرونی قرض کی ادائیگی پر ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے زخائر میں 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ہے جبکہ مرکزی بینک کے زخائر 8.60 ارب ڈالر سے کم ہوکر 8.46 ارب ڈالر رہ گئے اور اب کمرشل بینکوں کے پاس7.30 ارب ڈالر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مجموعی ذخائر 15 ارب75 کروڑ سے بڑھ کر 15 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کےذخائرمیں تقریباً14کروڑڈالرکااضافہ ہوا تھا، جس کے ساتھ ہی کاروباری ہفتے کے اختتام پر ذخائر بڑھ کر 8 ارب 46 کروڑ سے 8 ارب 60 کروڑ ڈالر ہو گئےتھے، اعلامیے کے مطابق جبکہ کمرشل بینکوں کےذخائر7ارب28کروڑسےبڑھ کر7ارب 29 کروڑڈالر ہیں جبکہ ملک کے مجموعی ذخائر 15 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News