
وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید اور ورلڈ بینک وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں فنی معاونت کے متعلق مذاکرات کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے ورلڈبینک کی تجاویز اور فنی معاونت پر بات چیت کی گئی۔
وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے بتایا کہ ورلڈبنک وفد کے وزیرہاؤسنگ سے نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں فنی معاونت کے متعلق مذاکرات کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے ورلڈبنک کی تجاویز اور فنی معاونت کو خوش آمدید کہاجائے گا۔
میاں محمودالرشید نے ورلڈبنک وفد کو نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پنجاب میں پراجیکٹ پر عملدرآمد جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ پراجیکٹ کے تحت پانچ اور تین مرلہ گھروں کے علاوہ بڑے شہروں بشمول لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں ہائی رائز بلڈنگر بھی تعمیر کی جائیں گی۔
میاں محمودالرشید نے کہاکہ کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے ورلڈبنک کی تجاویز اور فنی معاونت کو خوش آمدید کہاجائے گا۔
اس موقع پر ورلڈبنک وفد کے ارکان کو نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں گھروں کی تعمیر کے حوالے سے نجی شعبے کے اشتراک کے مختلف طریقہ کار کے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفد کی قیادت گلوبل ڈائریکٹر سامی نوگیب کر رہے تھے جبکہ دیگر ارکان میں اربن ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ ساؤتھ ایشیا اینی گاپلن ، پریکٹس منیجرساؤتھ ایشیا کاٹالینامارولنڈا اور سینئر اربن سپیشلسٹ شہناز ارشد شامل تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News