Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کی تاجروں اور صنعت کاروں سے معیشت پر بات چیت

Now Reading:

آرمی چیف کی تاجروں اور صنعت کاروں سے معیشت پر بات چیت
COAS economy- Meeting

کراچی میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ  نے تاجروں اور صنعت کاروں کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گذشتہ شب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر اہتمام سٹیک ہولڈرز کا اختتامی اجلاس آرمی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں آرمی چیف نے صنعتکاروں اور تاجروں سے بات چیت  کی ۔

 آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ قومی سلامتی کا  معیشت سے گہرا تعلق ہے جبکہ ملک میں خوشحالی قومی سلامتی اور معاشی نمو کے درمیان توازن سے آتی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ مختلف مباحثوں اور سیمیناروں کا مقصد سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ مشترکہ طور پر آگے بڑھنے کے لیے سفارشات مرتب کی جاسکیں۔

صنعتکاروں و تاجروں سے اجلاس میں آرمی چیف کی جانب سے مشترکہ سوال کیا گیا کہ معیشت کیوں نہیں چل رہی اور ملک میں نئی سرمایہ کاری کیوں نہیں ہورہی؟، جس پر تاجر برادری نے جواب میں کہا کہ حکومت کی ٹیکس پالیسی، بلند شرح سود معیشت میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔

تاجر برادری کا اجلاس میں کہنا تھا کہ ایکسپورٹ سیکٹر کے ٹیکس ریفنڈ کے مسائل ہیں جبکہ ریفنڈ میں حکومت نے نقد کی جگہ بانڈز دیئے ہیں اور بانڈز کو ان کیش کرنے کا طریقہ کار وضع نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سال میں بنائی گئی ریفنڈ پالیسی میں برآمدکنندہ گان کو مشکلات ہیں، ریفنڈ کی دستاویز کو سہل اور آسان بنانے کی ضرورت ہے۔

شکایتی لہجے میں تاجر برادری نے آرمی چیف سے کہا کہ نیب کاروباری برادری کو پریشان کررہی ہے اور نیب کی وجہ سے کوئی بھی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں، بڑے صنعت کاروں اور تاجروں کو نیب طلب کررہی ہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق سرکاری معاشی ٹیم نے کاروباری برادری کو کاروبار کی سہولت کے لیے حکومت کی طرف سے پیش کردہ اقدامات اور قومی معیشت پر استحکام کی کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج سے آگاہ کیا۔

Advertisement

دوسری طرف تاجروں نے کاروبار کرنے کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز سرکاری ٹیم کے ساتھ شیئر کیں اور یقین دہانی کرائی کہ وہ حکومت کی اصلاحات کے نفاذ میں تعاون کریں گے۔ نہ صرف یہ بلکہ ٹیکس ادا کرکے اور معاشی طور پر ذمہ دارانہ انداز میں سرمایہ کاری کر کے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈالر کی قیمت سے متعلق حیران کن خبر آگئی
پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، بنیادی شرح سود میں کمی کا امکان
ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی
رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات میں اضافہ
اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر