Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزار روپے کا اضافہ 

Now Reading:

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزار روپے کا اضافہ 
فی تولہ

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے کا اضافہ ہوگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق  کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سونا مہنگا ہوگیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی  تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک تولہ کے نرخ 87 ہزار 400 روپے ہوگئے۔

جبکہ  10 گرام سونا بھی 857 روپے مہنگا ہوگیا جس سے 10 گرام سونے کی قیمت 74 ہزار 931 روپے ہوگئی۔

واضح  رہے کہ  گزشتہ  روز بھی  سونے  کی فی تولہ  قیمت میں  پانچ سو  روپے  اضافہ  ہواتھا  جبکہ دس  گرام سونے کی قیمت  429  روپے  بڑھی  تھی ۔

دوسری  جانب پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی 389 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی، تیزی کے باعث 32 کروڑ شیئرز کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا، یہ ریکارڈ 277 روز کے بعد بنا، پانچ کاروباری سیشنز کے دوران حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1318 پوائنٹس بڑھ گیا۔

Advertisement

پورے کاروباری روزمیں  1.19 فیصد کاروبار بڑھا اور انڈیکس 389 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 32752.25 پوائنٹس کی سطح پر جا کر بند ہوا، بہتر کاروبار کے باعث مارکیٹ میں مزید 4 حدیں بحال ہوئیں۔

واضح  رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوران مسلسل تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز 8 پوائنٹ، دوسرے روز 175.47 پوائنٹس، تیسرے روز 109.03 پوائنٹس جبکہ آج کاروباری چوتھے روز 389 پوائنٹس کی بڑی تیزی دیکھی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی نئی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے؛ بڑا اضافہ ہوگیا
اسٹاک ایکسچینج میں بیرونی تاریخی سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ  
چینی کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر