معاشی ٹیم پر فخر ہے، عمران خان

عروبہ خان - ویب ایڈیٹر - بول نیوز

23rd November, 2019

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم پر فخر ہے، چار ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہونے سے روپے کی قدر چار روپے بڑھ گئی۔

عمران خان نے  اہنے ایک پیغام میں معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ خسارہ کم ہونے سے روپے کی قدر میں چار روپے اضافہ ہوگیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اقتصادی ٹیم معیشت کی ترقی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے چین پاک اوتصادی منصوبہ (سی پیک) کے متعلق کہا ہے کہ اگلے 3 سالوں میں ملک کے قرضوں میں نمایاں کمی نظر آئیگی اور اس منصوبے سے ملک میں روزگار بڑھے گا۔

یاد رہے کہ چینی سفیریاؤجنگ نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ سیاسی مقاصد اور مخصوص حکومتوں سے بالاتر ہو کر پاکستان کی مدد کی اگرپاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کیاجائے گا جبکہ امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کے سی پیک سےمتعلق بیان پرچینی سفیریاؤ جنگ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی امداد سیاسی ترجیحات پر کیوں معطل کی۔

چینی سفیر نے کہا کہ 2013 میں پاکستان میں توانائی کا شدید بحران تھا۔ اس وقت امریکا کہاں تھا؟ امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں پاور پلانٹ کیوں نہیں لگائے۔


متعلقہ خبریں

بونیر میں 9 کان کن جان کی بازی ہار گئے، 5 زخمی

بونیر میں سنگ مرمر کی کان منہدم ہونے سے 9 کان کن جان کی بازی ہار گئے...

پاکستان اسٹیل ملز

چین اور جاپان، پاکستان اسٹیل ملز میں سرمایہ کاری کے خواہش مند

دوست ممالک چین اور جاپان سمیت عرب ممالک میں سے پارنٹرز نے پاکستان اسٹیل ملز میں سرمایہ...

آن لائن ٹرانسپورٹ

پنجاب حکومت کا آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنیوں  اورپرائیویٹ وہیکلز کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔ تفصیلات کے...

پٹرول اور گیس

پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں کمی کیلئے جامع روڈمیپ مرتب کیا جائے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیزل  پٹرول اور گیس میں ممکنہ حد تک کمی لانے...


ضرور پڑھیں

شتروگھن سنہانےصدرپاکستان کےساتھ تصاویرشئیرکردیں

ماضی کےمعروف بالی ووڈ اداکاروسیاستدان شتروگھن سنہا نےگزشتہ روزصدرعارف علوی سے گورنرہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ شتروگھن...

علی ظفر کے بارے میں احمد گوڈیل کا بڑا دعوی

پی ایس ایل کے سیزن 5 کی افتتاحی تقریب پر ہوئے تنازع کے حوالے سے ہر گزرتے...

وہ بھارتی اداکار جنھیں پاکستان آنا اچھا لگتا ہے

  بالی ووڈ کے لیجنڈاداکار شتروگن سنہا کا کہنا ہے کہ انھیں پاکستان آکر ہمیشہ اچھا لگتا...

نو سالہ بچے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

  آسٹریلیا میں ایک نو سالہ پست قامت بچے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا...