Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر قائد میں ترقیاتی منصوبوں کا کام مکمل

Now Reading:

شہر قائد میں ترقیاتی منصوبوں کا کام مکمل
منصوبوں

کراچی شہر میں ایک نہیں دو نہیں بلکہ سات ترقیاتی منصوبوں/ میگا پروجیکٹس کے فیتے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کاٹ دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں شہید ملت روڈ انڈرپاس سمیت سات منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے، انڈر پاس آج ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

طارق روڈ انٹر سیکشن انڈر پاس سے شہریوں کو ٹریفک جام کی صورتحال سے نجات مل جائے گی۔

شہری اب یونیورسٹی روڈ جیل چورنگی سے کورنگی ہینو چورنگی تک بغیر کسی سگنل پر رکے سفر کرسکیں گے، شہید ملت روڈ پر سندھ حکومت کی جانب سے دو انڈر پاسز اور ایک فلائی اوور بنایا گیا ہے جبکہ دونوں انڈر پاسز پر ایک ارب 22کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement

دیگر منصوبوں میں بیگم رعنا لیاقت علی خان فلائی اوور،، ٹیپو سلطان روڈ، سب میرین انڈرپاس، سن سیٹ فلائی اوور، کورنگی 12000 روڈ اور اسٹیڈیم  روڈ کا بھی آج افتتاح ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں شہید ملت روڈ پر انڈر انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کو امید تھی کہ انہیں ایک کروڑ نوکریاں ملیں گی، لیکن آج وہ ناامید ہوچکے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے اگر ہمیں معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو سخت محنت کرنا ہوگی، اگر بے روزگاری کا مقابلہ کرنا ہے تو مزدورں کو نوکریوں سے نکالنے کے بجائے تنخواہیں دینا ہوں گی، پیپلزپارٹی نے ہر دور میں مزدور طبقے کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں کہا  کہ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں اور  بزنس طبقہ نیب گردی کی وجہ سے خوفزدہ ہے اگر کوئی حکومت کام کررہی ہے تو صرف سندھ حکومت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں بڑا اضافہ
ڈالر کی قیمت سے متعلق حیران کن خبر آگئی
پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، بنیادی شرح سود میں کمی کا امکان
ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی
رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات میں اضافہ
اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر