پاکستان کی معیشت کےلئےبڑی خوشخبری

رومیصہ ملک - ویب ایڈیٹر - بول نیوز

05th December, 2019

 پاکستان کی معیشت کےلئےبڑی خوشخبری،عالمی ریٹنگزایجنسی موڈیزنےپانچ پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم کردیاہے۔

تفصیلات کےمطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی نے موڈیز نے پاکستانی معیشت کےبعد پاکستان کےپانچ بڑےکمرشل بینکوں کاآوٹ لک منفی سےمستحکم کردیا،ان بینکوں کی ریٹنگ بی تھری پر برقرارہے، آوٹ لک کو منفیٰ سے مستحکم کیا گیا ہے۔

 مستحکم کئے جانےوالے بینکوں میں الائیڈ بینک، حبیب بینک، نیشنل بینک,مسلم  کمرشل بینک اوریونائٹیڈ بینک شامل ہیں۔

اس  حوالے سےموڈیزکاکہناہےکہ پاکستانی بینکوں میں ڈپازٹس کا حجم مستحکم ہے، پاکستانی بینکوں نے حکومتی سیکیورٹیزمیں بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے،جس کےباعث بینکس کی ریٹنگز حکومت کےساتھ منسلک ہوجاتی ہے،حکومتی آوٹ میں بہتری بینکوں کی بہتری کاباعث بن رہی ہے۔

عالمی ریٹنگزایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ آپریٹنگ ماحول اور سووورن ریٹنگز میں بہتری بینکوں کی درجہ بندی میں بہتر کرنے کا باعث بنےگی۔

واضح رہے کہ چند روزقبل موڈیزنےپاکستانی معیشت کاآوٹ لک مستحکم قراردیا تھا اور کہا تھا کہ اگرچہ زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انہیں بہتر ہونے میں وقت لگےگامگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔

جس کے بعدعالمی اداروں کی جانب سےمعاشی میدان میں پاکستان کی جانب سے کی گئی اصلاحات کو سراہا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں

تیل کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

تیل کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

کورونا وائرس کے سبب خام تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے اثرات یکم مارچ سے پیٹرول...

سونا

فی تولہ سونا700روپے سستا  

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک بار پھرحیرت انگیز کمی،ملک بھرمیں فی تولہ سونے کی...

موڈیز

پاکستانی بینکوں کوانٹرنیشنل بزنس سےمحرومی کےخطرات درپیش ہیں،موڈیز

موڈیزانویسٹرزسروس کاپاکستان کوخبردارکرتےہوئےکہناہےکہ پاکستانی بینکوں کوانٹرنیشنل بزنس سےمحرومی کاسامناہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی...

Gold rates in urdu

سونے کی قیمت میں کمی

کئی روز تک ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد جمعرات کے روز سونے...


ضرور پڑھیں

ڈراماسیریل عہد وفامیں بھارتی پائلٹ کی گرفتاری، میجرہمایوں کی انٹری وائرل

ڈراماسیریل ’’عہدوفا‘‘ کی آخری قسط کا ٹریلر جاری ہوا ہے جس میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی...

ترکی میں سوشل میڈیا پر پابندی لگ گئی

شام کے شہر ادلیب میں ترک فوجیوں پر حملے کے بعد ترکی نے سوشل میڈیا پر پابندی...

Jemima_Goldsmith

آپ عمرانہ وائرس سےبچ گئیں،کروناکچھ نہیں بگاڑسکتا

کرونا وائرس نے دنیا بھر کے 30سے زائد ممالک میں اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں اور چین...

فخرعالم کاذخیرہ اندوزوں،منافع خوروں کوپیغام

پاکستانی گلوکارو میزبان فخرِعالم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے استعمال کیے جانے والے ماسک کوذخیرہ...