Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت گندم کی قیمت میں استحکام لانے کیلئے متحرک

Now Reading:

سندھ حکومت گندم کی قیمت میں استحکام لانے کیلئے متحرک
وزیراعلی سندھ

سندھ حکومت گندم کی قیمت میں استحکام لانے  کیلئے متحرک ہوگئی، گوداموں پر چھاپہ مارکر گندم برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ  کی زیر صدارت گندم کے مسئلے پر اہم اجلاس  ہوا جس میں صوبائی وزیر خوراک ہری رام نے مراد علی شاہ  کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گندم کی قیمت میں استحکام لانے میں  مزید 3 دن لگیں گے جبکہ مختلف مقامات پر آٹا 45 روپے فی کلو کے حساب سے مہیا کر رہے ہیں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو مزید بتایا گیا کہ کراچی میں 75 ہزار اور حیدرآباد میں 12 ہزار بیگس  سپلائی کر چکے ہیں جبکہ صوبے کے پاس اپنی گندم 7 لاکھ  ٹن تھیجس میں سے 4 لاکھ جاری بھی کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے لیے ہر مہینے ایک لاکھ 30 ہزارٹن گندم جاری کی جاتی ہے، 15 مارچ تک محکمہ خوراک گندم جاری کرتی ہے، محکمہ خوراک کو ابھی بھی 2 ماہ کے لیے آٹے کی فراہمی یقینی بنانی ہے۔

Advertisement

آٹے کے بحران سے صدر مملکت لاعلم

صوبائی وزیر خوراک ہری رام نے بتایا کہ حیدرآباد میں پاسکو کی 12 ہزار بیگس پہنچ چکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کہ کہ 3 لاکھ 35 ہزار ٹن آٹا موجود ہے ،ملز کو دے کر ان سے قیمت لی، سندھ حکومت 90 ارب قرض میں سے 20 ارب بینکوں کو لوٹا چکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے محکمہ خوراک کو آٹے کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے ۔۔ پاسکو سے مزید گندم خریدنے  کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دینگے اور محکمہ خوراک کو آٹے کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راچی میں قومی ادارہ برائے صحت اطفال اور امراض قلب میں میڈیا سے با ت چیت کر تے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نےکہا کہ مجھے آٹےکے بحران کا علم نہیں ہے لیکن معلوم ہونا چاہیے تھا ،دعوے کرتے وقت خزانے کی حالت کا علم ہی نہیں تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی نئی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیئے
باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے نئے ایونیوز ایکسپلور کرنا ہوں گے، عاطف اکرام
ٹیکس نہ دینے والوں کے موبائل کی سمز کس طرح بند کی جائیں گی؟
پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی
روشن گھرانا اسکیم کے تحت مفت سولر پینلز حاصل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر