Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ اور پاکستان توانائی کے شعبے میں تعاون پر متفق

Now Reading:

امریکہ اور پاکستان توانائی کے شعبے میں تعاون پر متفق
توانائی کے شعبے

امریکہ نے قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی میں پاکستان سے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز  نے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی ہے۔

نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے ہمراہ پاکستان میں امریکہ کے ناظم الامور بھی موجود تھے، ملاقات میں امریکہ پاکستان کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں امریکی ٹیکنالوجی، تجربے اور مہارت سے مستفید ہوسکتا ہے، پاکستان توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی امریکی عہدیدار ایلس ویلز سے ملاقات

Advertisement

اس موقع پر ندیم بابر نے مزید کہا کہ ملکی توانائی کے مکس میں قابل تجدید توانائی کے حصے کو بڑھانے پر کام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک میں موجود تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش و پیداوار بڑھا دی گئی ہے، امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے اس موقع پر کہا کہ مستقبل میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون مضبوط ہوگا، امریکہ قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی میں پاکستان سے تعاون کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں عجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ دستاویزات اور کاغذی کارروائی سے متعلق پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کی تصدیق کے عمل کے لئے لائحہ عمل مرتب کر کے ہم نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے جبکہ ملاقات میں سکیورٹی اور داخلی امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

زیر بحث آنے والے معاملات میں سب سے پہلے غیر قانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو زیر بحث لایا گیا، سئلے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایلس ویلز نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز سے متعلق تشویشناک خبر آگئی
سریے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر