Advertisement
Advertisement
Advertisement

آٹے کی قمیتوں میں اضافہ، وزیراعظم کا نوٹس

Now Reading:

آٹے کی قمیتوں میں اضافہ، وزیراعظم کا نوٹس
آٹے کی قمیتوں
Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آٹے کی قمیتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قمیتوں میں اچانک اضافے کے معاملے پر دو رکنی کمیٹی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ کے پی محمود خان سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے پاسکو کے کوٹے سے کے پی کو 1 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ رواں سال 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 10 کلو آٹا660 روپے سے 700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ہائے مہنگائی،روٹی بھی عوام کی پہنچ سے دور

Advertisement

آٹا چکی ایسوسی ایشن نے قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد چکی آٹے کی قیمت 64 روپے سے 70 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

قیمت میں پہلے بھی 4 روپے اضافہ کیا گیا تھا، چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ سے گندم 2 ہزار روپے فی من ملتی ہے، فلور ملز کو وہی گندم 1350 روپے میں فراہم کی جاتی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر وں جیسے حیدرآباد میں بھی آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، حیدر آباد میں چند روزمیں 10 کلو آٹےکا تھیلا 640 روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علا وہ پا کستان کے دل لاہور میں چکی ایسوسی ایشن نے آٹا 70 روپے فی کلو فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے،فیصل آباد میں سرکاری کوٹے پر آٹا چکیوں کوگندم کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

بلو چستان کے شہرکوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 11 سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے تا ہم افسوس نا ک با ت یہ ہے کہ سوات کے علاقے کانجو میں 6 روپے میں ملنے والی سستی روٹی بھی بند ہو گئی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


5 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت کا نئی گاڑیوں کی درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
عید سے قبل پیٹرول کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ہے؟ بڑی خبر آگئی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر